Anjany Hum by Ansha Ali Complete Novel

 

Anjany Hum by Ansha Ali.

Childhood Nikah Based Novel in Pdf.

یہ شادی نہیں ہو سکتی کیونکہ میں یہ شادی نہیں ہونے دونگا۔ خاموش فضا میں سید زین العابدین شاہ کی آواز گونجی۔

ہال میں ہر طرف چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ لڑکی تو بڑی پردے والی شریف اور نیک ہے۔ پھر بھی دیکھو کیسے شادی والے دن تماشا لگایا، پہلے بتا دیتی کہ مجھے شادی نہیں کرنی، ماں باپ کی عزت کا خیال کر لیتی ویسے ایسی لگتی تو نہیں تھی۔  

آپ لوگ ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں میں ان کو جانتا ہی نہیں اور نہ ہی وہ مجھے جانتی ہیں۔ ان کی آواز کو چپ سید زین العا بدین کی زور دار آواز نے لگائی۔

اگر نہیں جانتے تو شادی رکوانے کیوں آئے ہو ۔ وہ خواتین پھر بھی باز نہیں أئیں۔

اس بات کا جواب میں دلہن کے گھر والوں کو دوں گا۔ جبکہ دلہن اور اس کے گھر والے تو ابھی تک صدمےمیں تھے۔ ایسا نہیں تھا کہ انکو اپنی بیٹی پے بھروسہ نہیں تھا، ان کو اپنی بیٹی پے یقین تھا وہ تو یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کیا وجہ ہے جو اتنے بڑے آدمی کو ان کے گھر شادی روکنے آنا پڑا۔

کیا وجہ ہے جو آپ کو یہاں آنا پڑا جہاں تک میں نے سنا ہے آپ بہت نیک اور اچھے انسان ہیں، آپ کو پورا شہر جانتا ہے۔ لڑکی کے والد چونکہ نرم طبعیت کے اور سلجھے ہوئے انسان تھے۔ وہ سٹیج سے اترے اور پوچھا۔

میں آپ کو وجہ سب کے سامنے نہیں بتا سکتا انکل، کیا آپ میری بات اکیلے میں سن سکتے ہیں۔ زین شاہ نے ان کو کہا۔

Post a Comment

0 Comments