Nook Jhook by Noor ul Huda Season 3 Novel in Urdu Pdf

www.urdunovelbank.com

Complete Online Urdu Novel in pdf free download. 

Online Reading Novels in Urdu Pdf for Mobiles. 

Nook Jhook by Noor ul Huda Novel in Urdu Pdf Posted on Novel Bank.

Nook Jhook novel in Urdu written by Noor ul Huda Joint Family Based, Cousin Based and Funny Urdu Romantic Novel Complete Pdf Free Download.

کہاں ہے وہ؟ وہ ریش ڈرائیو کرتا گھر پہنچا تھا گھر پہنچ کر اس کا ملازمہ سے پہلا سوال حرم کے بارے میں تھا۔

ٹیریس پر ہیں بی بی جی اور دروازہ بھی بند کر لیا ہے ۔ ملازمہ نے گھبراتے ہوئے بتایا تو تیزی سے سیڑھیاں پھلانگتا اوپر جارہا تھا۔ اس نے اوپر پہنچ کر دروزے کو توڑنے کے لیے اپنا پورا زور لگا کر دھکا لگایا مگر دروازے آرام سے کھل گیا اور مصطفیٰ زمین پر گرا تھا۔ 

وہ سمجھ نہیں پایا اس کے ساتھ کیا ہوا ہے تبھی اسے ہنسنے اور تالی بجانے کی آواز سنائی دی۔ سامنے ہی حرم زمین پر آلتی پالتی مارے تالی بجاتی ہنس رہی تھی۔ مصطفیٰ سیدھا ہو کر بیٹھا اور اسے گھورنے لگا۔

حرم۔۔ اس نے اپنی آواز کو سخت کرتے ہوئے اس کانام لیا تو حرم کی ہنسی تھمی۔

میں نے بوا کے لیے سب کیا تھا آپ کیوں آئے اوپر؟ وہ نروٹھے پن سے کہتی اپنا رخ موڑ گئی۔ کہنے کو تو وہ صرف بارہ سال کی تھی لیکن مصطفیٰ کو اپنی شرارتوں سے ناکوں چنے چبوا چکی تھی۔ وہ صبر کے گھونٹ پیتا کھڑا ہوا۔

یہ دیکھ رہی ہو کیا ہے؟ مصطفی نے اپنی گن نکال کر اس کے سامنے کی۔

یہ گن ہے جس سے گولی نکلتی ہے اور پھر ولن مر جاتا ہے۔ حرم نے معصومیت سے کہا تھا۔

اور اگر میں اسے یہاں رکھ کر چلا دوں تو کیا ہوگا؟ مصطفیٰ نے اسے ڈرانے کے لیے گن اس کے ماتھے پر رکھکر پوچھا۔

میں بھی مر جاؤں گی پھر میں بھوت بن کر اس گھر میں گھوموں گی لیکن جاؤں گی کہیں نہیں۔۔۔ حرم تالی بجا کر کہتی کھڑی ہو گئی اور مصطفیٰ کے کچھ بھی سمجھنے سے پہلے اس کے ہاتھ سے گن لے کر سیڑھیوں کی طرف بھاگ گئی۔ 

حرم۔۔۔ مصطفیٰ تیزی سے اس کے پیچھے بھاگا تھا۔اس بار اس کی گن خالی نہیں تھی اور یہی بات اسے اندر تک خوفزدہ کر گئی تھی۔

Nook Jhook by Noor ul Huda family based urdu romantic novels in pdf download. Nook Jhook novel season 3 by noor ul huda best urdu novels download.




Post a Comment

0 Comments