Zindagi Tere Rang Hazar by Sitara Naz Part 2 Pdf Free Download


Novels in Urdu Pdf Zindagi Tere Rang Hazar by Sitara Naz Part 2 Based On Family and Love Story Based romantic urdu novels pdf free download. This novel sequence of Zindagi Tere Rang Hazar Part 1 Complete Novels in pdf.

Sitara Naz also written famous urdu novels zeest ky rang mohabbat ky sang Novels download pdf. and best urdu novels mujh ko naveed e bahar de based on teacher student love story Romantic Novel pdf.

مولوی صاحب میں بیٹی کا باپ ہونے کی حیثیت سے اس نکاح سے انکار کرتا ہوں۔۔۔ چاچا اختر کی بات سن کر مولوی صاحب نے حیرت سے قمر کو دیکھا اور پھر مراد کی طرف سوالیہ نگاہ اٹھائیں۔

مولوی صاحب میں نے کہا نا آپ نکاح کا فارم فل کریں لڑکی کے والد بھی راضی ہو جائیں گے۔۔ قمر نے کہا تو انہوں نے ایک نظر تینوں کو دیکھا۔

قمر بیٹا اگر کوئی بات ہے تو پہلے مجھے بتا دو۔۔ اگر نکاح میں لڑکی کے باپ اور بھائی کی رضامندی شامل نہ ہو تو نکاح نہیں ہو گا۔۔۔ مولوی صاحب کو صورت حال کا ادراک ہو گیا تھا۔

مولوی صاحب میں نے کہا نا کہ لڑکی کے والد راضی ہو جائیں گے بس آپ نکاح کا فارم فل کریں۔۔ قمر کے لہجے میں یقین تھا۔

مولوی صاحب میں راضی نہیں ہوگا یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔۔ چاچا اختر غصے سے بولے۔

اگر آپ نکاح کے لئے راضی نہیں ہوئے تو اس پستول کی ساری گولیاں میں اپنے اندر اتار لوں گا۔۔۔ آپ یہ مت سوچیے گا کہ میں صرف دھمکی دے رہا ہوں میں ایسا کرنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کروں گا۔۔۔ 

کہیں آپ یہ تو نہیں سوچ رہے کہ میں نے یہ گن مراد بھائی کے سر پر کیوں نہیں رکھی تو چاچا جی بات یہ ہے کہ اس سارے معاملے میں کسی کا کیا قصور اور شادی کرنی ہے تو نقصان بھی میرا ہی ہونا چاہیے اگلے پانچ منٹ میں آپ نے نکاح کے لیے رضامندی نہ دی تو میں گولی چلا دوں گا آپ پانچ منٹ اطمینان سے سوچ سکتے ہیں۔۔۔ قمر نے گن کنپٹی پر رکھتے ہوئے کہا۔


Post a Comment

0 Comments