Tum Mile Dair Se by Warda Jaffri Novel in Urdu Pdf Download


novels in urdu pdf Tum Mile Dair Se by Warda Jaffri Pdf Novel Based On Vani (Khoon Baha) and Feudal System Based urdu romantic novels online reading and download urdu novels pdf complete posted on novel bank.

Warda Jaffri also written best novels urdu Malal e Zeest and famous urdu novels Tum Se Bichar ky urdu romantic novels pdf free download.

ذاری۔۔۔ وہ باہر آیا تو اذفرین ننگے پاؤں گارڈ کے بینچ سے ٹانگیں نیچے لٹکائے بیٹھی تھی۔کپکپی اس پر اب بھی طاری تھی۔

ڈرو مت۔۔۔ہم کوئی غیر نہیں ہیں۔۔تمہارے شوہر ہیں غیور۔۔ وہ اٹھنے لگی تھی تو غیور نے ہاتھ تھام کر اسے وہیں بٹھایا اور خود گھٹنوں کے بل گھاس پر بیٹھ گیا۔

شو۔۔ہر۔۔۔ اسنے لفظ دہرایا۔

ہاں تم ہماری بیوی ہو۔۔تمہیں کچھ یاد نہیں ہے۔۔۔؟ اسنے اسکے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے۔

بی۔۔۔وی۔۔۔ اسنے یوں شکل بنائی جیسے ان الفاظ کا مفہوم ہی معلوم نہ ہو۔

تم یہاں نہیں رہنا چاہتی نا۔۔۔ اس کے سوال پر اذفرین نے فوراً نا میں سر ہلایا۔

ہمارے ساتھ چلو گی۔۔۔؟ہم تمہارا بہت خیال رکھیں گے۔۔ہمیشہ تمہارے ساتھ رہیں گے۔۔۔ہمارے ساتھ چلو۔۔ وہ گڑگڑانے والی آواز میں گویا ہوا۔

کہاں؟ اسنے بلاجھجھک غیور کی باتوں میں دلچسبی ظاہر کی تھی۔

ہمارے گھر۔۔۔ اسنے مقابل کی نیلی آنکھوں میں جھانکا جو خوف اور کچھ دیر قبل دیکھے جانے والے درندگی کے مظاہرے سے سرخ پڑرہی تھیں۔

گھر۔۔۔ اسکے چہرے پر گھر کا نام سنتے ہی رونق در آئی تھی۔

ہاں گھر۔۔وہ جگہ بہت اچھی ہے۔۔۔ پیاری ہے۔۔۔یہ جگہ بہت بری ہے۔۔یہ جگہ ہماری ذاری کے لائق نہیں ہے۔۔ اسکی خوشی نے غیور کو بھی اطمینان بخشا تھا۔

وہاں مجھے ماریں گے تو نہیں ؟ اسنے ڈر کر پوچھا۔

نہیں۔۔۔وہاں سب تم سے بہت پیار کریں گے۔۔۔کوئی تمہیں ڈانٹے گا بھی نہیں۔۔چلو گی ہمارے ساتھ؟ غیور نے اپنا ہاتھ اسکے سامنے پھیلایا۔

Vani Based and Wadera Based Urdu Romantic Novels in Pdf.

Post a Comment

0 Comments