Wo Jhali Si by Habiba Novel (Complete Pdf)


Complete Online Urdu Novel in Pdf Wo Jhali Si by Habiba Pdf Novel Based On Caring Hero, Innocent Heroin Based, Eid Special Romantic, Funny and Love Story Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Free Pdf Download Urdu Novels Complete Posted on Novel Bank.

ہنن۔۔ہناد ۔۔مم۔۔۔میں بس آنے ہی والی تھی۔۔۔ وہ اس کی گرفت میں بری طرح سے مچلتی لکھڑاتے لہجے میں ممنائی تھی۔

تو پھر کیوں نہیں آئی۔۔۔ ؟؟؟ نانو امی نے تمہیں آواز دی تھی نا کہ ہنا د آیا ہے اس کے باوجود تم فورآ باہر کیوں نہیں آئی؟ وہ اسے اپنے سوالوں اور اپنی باہوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس کے اوسان خطا کئے جا رہا تھا ۔

اس بار چھوڑ دو کل سے پکا آؤ گی۔۔۔ میں وعدہ کرتی ہوں۔۔ پلیز ۔۔۔ چھوڑ دو۔۔۔ وہ ایک بار پھر سےممنائی تھی۔

اور اگر نا آئی تو۔۔۔۔ 

میں کہہ رہی ہوں نا کہ آؤ گی تو پھر ۔۔۔۔ کیوں تنگ کر رہے ہو؟ وہ آنکھیں اس کے خوبصورت صبیح چہرے پر مرکوز کئیے اسے یقین دھانی کروا رہی تھی۔ جبکہ وہ اس کی بڑھ رہی گرفت سے گھبراتی اسے اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبور کر رہی تھی۔

سچی میں کیا ۔۔۔۔اور اگر نا آئی تو پھر اپنے انجام کی زمہ دار تم خود ہوگی ۔اس بات کو اچھے طریقے سے ذہن نشین کر لو۔ وہ اپنی شہادت والی انگلی کو اس کی کنپٹی پر رکھتا اسے وارن کر رہا تھا۔

کہہ رہی ہوں نا پکا آؤ گی۔۔ اب کیا تمہیں لکھ کر دوں یا پھر اسٹیمپ پیپر پر سائن کروا کر دوں۔ پھر میرا یقین کرو گے؟ وہ اپنی جھیل سی بھوری آنکھوں کو معصیت سے پٹپٹائے کہتی اس کے دل کی دھڑکن کو بڑھا گئی تھی۔ 

اس لئے وہ بے اختیار اسکے گال پر اپنے لب رکھتا اسے حیران و پریشان چھوڑ کر واش روم کی طرف بڑھ گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments