Yun Bhi A Kabhi Rubaro by Afshan Kanwal Complete Novel


Online Urdu Novel Yun Bhi A Kabhi Rubaro by Afshan Kanwal Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

امی! آپ نے دعاۓخیر کو دیکھا ہے۔۔۔؟ صبح کاوقت تھا تو سب ہی ڈاٸنگ ہال میں موجود تھے ۔ لیکن کل کی وجہ سے سب کے ہی چہروں پر واضح پریشانی دیکھی جاسکتی تھی ۔ ان سب پر ایک طاٸرانہ نظر ڈالتے اذلان نے سیدھا سلیمہ بیگم سے متفکر لہجے میں پوچھا تھا

اس بات کا کیا مطلب ہوا؟کہاں ہے دعاۓخیر۔۔؟
سب سے پہلے ثروت بیگم اپنی جگہ سے اٹھ کر ہراساں سی پوچھ رہی تھیں جبکہ باقی سب بھی فکرمند سے اٹھ کھڑے ہوۓ۔ اب سب کی ہی سوالیہ نظریں اذلان پر ہی تھیں 


میں سوکر اٹھا تو وہ اپنی جگہ پر نہیں تھی میں نے پورا روم دیکھ لیا ہے لیکن وہ کہیں نہیں ہے۔۔
اذلان خود بھی پریشانی سے کہتا دو انگلیوں سے ماتھا مسلنے لگا 

تم ایساکرو اسے کال کرو۔۔“وارث صاحب بولے تو وہ واپس اوپر کی طرف دوڑا۔ روم میں آکر اس نے جلدی سے فون اٹھاکر دعاۓخیر کو کال ملاٸ ۔ کمرے میں ایک دم ہی دعاۓخیر کے موباٸل کی مخصوص رنگ ٹون بجنے لگی۔ اس نے گردن گھماٸ اور جلدی سے دعاۓخیر کی سرہانے پڑے موباٸل کو ہاتھ میں اٹھالیا

ریڈچلی! کہاں چلی گٸ ہو؟ پلیز واپس آجاٶ ورنہ یہ سانسیں تھم جاٸیں گیں۔۔“ اذلان کے دل نے شدت سے اسے پکارہ تھا

Post a Comment

0 Comments