Itraab by Mah Meer Novel Last Episode


Online Urdu Novel Itraab by Mah Meer Suspenseful and Thriller Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Posted on Novel Bank.

بابا۔۔۔ اسکی آواز میں تھکن تھی  
بابا میں پھر سے ٹوٹ جاؤں گا۔۔۔میری ماں کو جیسے بچایا ۔۔مجھے بھی بچا لیں۔۔۔"  
وہ بیڈ سے ٹیک لگائے خود پر قابو نہ رکھ سکا 
اِتراب میری جان ایسے نہ روؤ۔۔اور وہ بوڑھا آذر آج پھر سے جوان ہوگیا۔۔اولاد کا غم کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا۔ 
میں اسکا خیال نہ رکھ سکا بابا" پچھتاوا ہے جو سانپ کی طرح بار بار ڈنگ مارتا ہے۔۔وہ بکھر گیا۔۔میرے پاس تو ماں بھی تھی اس کے پاس نہ آپ تھے نہ اسکی ماں" 
وہ شکستہ لہجے میں بولا 
نہیں اِتراب ہر ایک کی اپنی آزمائش ہوتی ہے۔۔اسفی کی بھی تھی۔"  
بوجھل لہجے میں بولے۔ 
اسے کہیں اسکا مجرم تو میں ہوں۔۔۔۔اگر اسے بدلہ لینا ہے تو مجھ سے لے۔مگر نورم۔۔نورم کو چھوڑ دے وہ بے گناہ ہے۔اسے درمیان میں کیوں لے آیا ہے وہ" 
وہ کرب سے بول رہا تھا اور دوسری طرف خاموشی تھی۔۔فقط سانسوں کی آواز۔ 
کبھی کبھار زندگی کی طرف لوٹنا انسان کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے۔۔لیکن اگر انسان فیصلہ کر ہی لے زندگی ایک نارمل انسان کی طرح گزارنی ہے تو لوگ واپس سے کھینچ کر اسکے اصل کی طرف لے آتے ہیں"  
بابا میں خوفزدہ ہو جاتا ہوں۔۔نورم  سے اپنی چاہت کا اقرار نہیں کرتا ۔۔نجانے کیوں محسوس ہوتا ہے کہ میرا انجام موت ہے۔۔اگر میں اقرار کر لوں۔۔تو محبت اسکے دل میں پلنے لگے گی۔۔میں نہیں چاہتا بابا وہ میرے مرنے کے بعد روئے"  
اتراب کی آنکھیں جلنے لگی۔ 
وہ ڈھپ سے صوفے پر بیٹھ گئے ۔ 
تمہارا باپ بوڑھا ہو چکا ہے۔۔۔۔نہیں۔۔۔۔چاہتا کہ تم دونوں ایک دوسرے سے لڑ لڑ کر مر جاؤ۔۔

نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments