Tu Ashna e Shiddat e Gham by Syeda Hunny Pdf Download


Tu Ashna e Shiddat e Gham by Syeda Hunny.

Complete Online Urdu Novel in Pdf Tu Ashna e Shiddat e Gham by Syeda Hunny Pdf Novel based on Family and Cousin based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novel Online Reading in Mobile. Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

free pdf urdu novel for download Tu Ashna e Shiddat e Gham written by Syeda Hunny complete novel. 

Tu Ashna e Shiddat e Gham by Syeda Hunny best urdu novel in pdf free download urdu romantic novel.

میرے بچے تمہارے رشتے آئے ہوئے تمہاری رائے لینے بھیجا ہے تمہارے بابا نے، زارون شمیم خالہ کا بھانجا اچھا سلجھا ہوا لڑکا ہے۔ باپ کا کاروبار بہت کامیاب طریقے سے چلا رہا ہے اور سعد، وہ تمہارے بابا کے دوست کا بیٹا ہے بہت لائق فائق انجینئر ہے۔

تم بتاؤ بیٹا تمھیں ان میں سے کون پسند ہے، یہ لو یہ ان دونوں کی تصویر ہیں، فیصلے کا اختیار تمھیں ہے بیٹا جو مناسب لگے مجھے بتا دینا۔ یہ کہہ کے وہ جانے لگیں تو اسکی آواز پہ چونکیں۔

مما اس میں اسکی تصویر تو آپ لائی ہی نہیں جو مجھے پسند ہے۔

کون بیٹا؟

مما میں سالار کی بات کررہی ہوں، مما آپ پلیز بابا کو سمجھادیں میں سالار کے علاوہ کسی سے شادی نہیں کرونگی، وہ مجھ سے وعدہ لے کے گیا ہے۔ وہ آئیگا میں اسکا انتظار کرونگی مما۔

وہ کوئی روایتی ماں نہیں تھیں جو غصہ ہوتیں، انکی ایک ہی بیٹی تھی وہ اسے اپنی سہیلی سمجھتی تھیں اور وہ بھی اپنی ہر بات خاندان والوں کی جو جلی کٹی ہوتی وہ انہیں سناتی رہتی تھی، تبھی وہ اسکے پاس آئیں اور چھپکے سے ایک اور تصویر اسکے آگے بڑھائی، وہ تصویر سالار شاہ کی تھی۔ وہ نم آنکھوں سے مسکرادی۔

شکریہ مما۔۔ یہ کہتی وہ ان سے لپٹ گئی تو وہ اسکی پیٹھ تھپکنے لگیں اور آنے والے حالات کے بارے میں سوچنے لگیں۔

ایک طرف بیٹی کی خوشی تھی تو دوسری طرف انکے شوہر، انہیں منانا آسان نہیں ہوگا یہ بات وہ جانتی تھیں۔ مگر اپنی بیٹی کا دل بھی نہیں توڑ سکتی تھیں، وہ جانتی تھیں زبردستی کے بندھن روگ بن جاتے ہیں۔


&

Post a Comment

0 Comments