Hubb e Lazim by Amtal Roob Complete Novel Pdf Download



Hubb e Lazim e Amtal Roob Complete Online Urdu Novel in Pdf based on Teacher Student Love Story and Social Romantic based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novels Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

Hubb e Lazim pdf novel complete download on our website. Amtal Roob also written famous urdu novel Dildaram pdf free download.

سر میں اندر آ جاؤں؟ وانیہ کے اس طرح کا انداز اندر بیٹھے میراب شاہ کو چونکا گیا تھا، تبھی اس لڑکی کو دیکھ کر ہونٹوں پر مسکراہٹ رینگی تھی جس کو اس نے کمال مہارت سے چھپا لیا تھا، ساتھ ہی وہ بہت کچھ سوچ بیٹھا تھا اب اس نے کرنا کیا تھا۔

جی جی بلکل آپ اندر آ سکتی ہیں آئیے بیٹھیں۔ اپنے سامنے چئیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اب اس کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا جو کنفیوز سی لگ رہی تھی۔ اس کے بیٹھتے ہی اس نے موبائل پر کسی کو جلدی سے کچھ ٹائپ کر کے بھیجا اور آرام سے چئیر کی بیک سے ٹیک لگا کر اس کو غور سے دیکھنے لگا جو اب اس کے یوں دیکھنے پر پزل ہو رہی تھی۔

آپ نے کہیں اور جاب کی تھی؟ جو اس کے دماغ میں چل رہا تھا اب زبان سے بھی ادا ہوا۔

نن نہیں سر۔۔ پہلی بار انٹرویو دینے آئی ہوں۔

اوکے ٹھیک ہے، آپ سلیکٹ ہو چکی ہیں آپ یہاں کے اونر کی سیکٹری ہیں، آج سے جیسا وہ آپ کو کہے گا آپ کو کرنا پرے گا، کیوں کہ وہ اپنی مرضی کا مالک ہے ہوپ سو آپ کو سمجھ آ گئی ہوگی۔ اس کو گہری نظروں سے دیکھتا وہ اس شخص کے بارے میں سوچ بیٹھا تھا کہ اس کو کیسے زیر کرنا تھا۔

کک کون اونر؟ آپ نہیں ہیں اونر؟ ہمت کرتی وہ پوچھ ہی بیٹھی تھی جو جاب لگ جانے پر بہت خوش ہوئی تھی لیکن میراب کی اگلی بات نے بہت زور کا جھٹکا دیا تھا۔ 

وہ آپ کو کل اچھے سے پتا لگ جائے گا ابھی آپ جائیں کل سے آپ جاب سٹارٹ کریں۔ وہ اس کو صاف انکار کرتا جانے کا کہنے لگا تبھی وہ جلدی سے اٹھتی آفس سے باہر آ گئی۔


Or

Post a Comment

0 Comments