Kuch Mohabbatain Youn Bhi by Amna Mehmood Novel Pdf Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Kuch Mohabbatain Youn Bhi written by Amna Mehmood Pdf Novel based on Family and Social Romantic Free Download Urdu Novels and Urdu Novels Online Reading in Mobile Complete Posted on Novel Bank.

Novel Bank present a best urdu novels in different catagories like strong heroine based motivational novels, army based, forced marriage based in pdf, secret agent based urdu romantic novels pdf.

دیکھو کسی کو بھی اگر تم نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ میں تمہارا کیا لگتا ہوں تو انجام کی ذمہ دار تم خود ہو گی کیونکہ یہ لوگ تو مجھے نہیں جانتے مگر تم تو اچھے سے جانتی ہو کہ میں کتنا رحم دل ہوں؟ رازی نے ہانی کا راستہ روکتے آہستہ آواز میں کہا۔

میں نے کسی سے کچھ نہیں کہا۔ سدا کی ڈرپوک ہانی کی آنکھوں میں فوراً پانی جمع ہونے لگا۔

شاباش! کسی کو کچھ کہنا بھی نہیں اوکے۔ رازی نے راستہ چھوڑے دوبارہ اپنی بات پر زور دیا۔

اب میں جاؤں؟ ہانی نے لرزتی آواز میں پوچھا۔

ہاں۔۔ رازی کہتا بلکل ایک طرف ہو گیا جبکہ ہانی نے تیزی سے وہاں سے نکلنے میں عافیت سمجھی۔

سنو۔۔ رازی کی پکار پر ہانی کی سپیڈ کو بریک لگی۔

میں تمہارے لیے ایک اچھا لڑکا دیکھ رہا ہوں، جیسے ہی مجھے کوئی مناسب رشتہ ملا تمہیں طلاق دے دوں گا، پھر تم مزے سے اپنی زندگی گزارنا۔

لیکن جب تک تم میرے نکاح میں ہو، تب تک کوئی ایسی ویسی حرکت نہ کرنا کہ میں تمہیں دوبارہ ڈیرے پر بھیج دوں۔ رازی کے آخری الفاظ پر ہانی تڑپ کر مڑی۔

نہیں مجھے ڈیرے پر نہیں رہنا، پلیز آپ مجھے واپس مت بھیجیے گا آپ جیسا کہیں گے میں بلکل ویسا ہی کروں گی۔ ہانی نے ہاتھ جوڑتے نم آنکھوں سے رازی کی طرف دیکھا۔

Post a Comment

0 Comments