Be Los Mohabbat by Urwa Rana Novel Complete Pdf Free Download

Be Los Mohabbat by Urwa Rana

Complete Online Urdu Novel in Pdf Be Los Mohabbat written by Urwa Rana Pdf Novel based on Joint Family and Social Romantic Free Download Urdu Novels and Urdu Novels Online Reading in Mobile Complete Posted on Novel Bank.

سکندر صاحب اور ہانیہ بیگم کے تین بیٹے تھے ہانیہ بیگم کی بہت خواہش تھی کہ ان کی بیٹی بھی ہو لیکن اللہ نے ان کو اس سے محروم رکھا۔

 سب سے بڑے بیٹے شمون خان کی شادی ہانیہ بیگم نے اپنی بہن کی بیٹی شہلا سے کروائی۔ شیلا بہت اچھی طبیعت کی مالک تھی اللہ تعالی نے ان کو چار بچوں سے نوازا۔ سب سے بڑا بیٹا دائم خان اس سے چھوٹی بیٹی آیت خان اس سے چھوٹا بیٹا وریام خان اور سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی بیٹی ائرہ خان تھی۔

شمون خان سے چھوٹے تھے حمدان خان، ان کی شادی سکندر صاحب کہ دوست کی بیٹی ہما سے ہوئی تھی ان کی دو ہی بیٹیاں تھیں روح خان اور عناویہ خان جسے سب پیار سے عینا کہتے تھے۔

اور تیسرے نمبر کے بیٹے حمدان سے چھوٹے ارسلان خان، ان کی بیوی رادیہ خان، ان کے تین بچے تھے سب سے بڑا بیٹا آرب خان، اس سے چھوٹا عالیان خان، جو بچپن میں ہی رادیہ نے اپنی بہن کو دے دیا تھا۔ ان کی بہن کی کوئی اولاد نہ تھی اس وجہ سے انہوں نے عالیان خان کو انگلینڈ اپنی بہن کے پاس بھیج دیا اور اس سے چھوٹی زائنہ خان۔۔

خان ہاؤس میں مقیم شمون خان نیچے والے پورشن میں رہتے تھے جبکہ ارسلان خان اوپر والے پورشن میں رہتے تھے حمدان خان اور ہما خان نے ان کے گھر کے ساتھ ہی اپنا گھر بنایا ہوا تھا جہاں وہ اپنی بیٹی روح اور عناویہ کے ساتھ رہتے تھے۔

حمدان خان نے اپنے بل پر اپنا بزنس کھڑا کیا اس وجہ سے وہ اپنے دونوں بھائیوں سے الگ رہتے تھے۔ یہ نہیں تھا کہ وہ اپنے بھائیوں سے ملتے نہیں تھے، وہ اپنے بھائیوں سے الگ ضرور تھے لیکن انہوں نے اپنا گھر بھی اپنے بھائیوں کے گھر کے پاس ہی بنوایا تھا۔ وہ کھانا سب ساتھ میں کھاتے تھے۔

سکندر صاحب اور ہانیہ بیگم عمرے کے لیے روانہ ہوئے تو واپس نہ آ سکے وہیں پہ ان کا انتقال ہو گیا ان کے تینوں بیٹوں کو اس چیز کا بہت صدمہ تھا لیکن آہستہ آہستہ تینوں ہی سنبھل گئے اور اپنی زندگیوں میں مصروف ہو گئے لیکن ایک دن ایسا آیا کہ ان کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

Post a Comment

0 Comments