The Way of Revenge by Zumar Ansari Complete Pdf Novel

The Way of Revenge by Zumar Ansari Novel

The Way of Revenge by Zumar Ansari Pdf Novel.

Revenge Based Suspenseful New Urdu Novel in Pdf Free Download. The Way of Revenge Complete Online Reading Urdu Novel and Download Urdu Novel Pdf here.

گانا ختم یہ لان کی خاموشی تالیوں کے شور سے ایک لمحے میں ختم ہوئی ہر کوئی رشک سے انہیں دیکھ رہا تھا۔ حیدر انابیہ کو لیے سٹیج سے نیچے آیا جو کہ ابھی بھی شاک کی حالت میں تھی۔ اس نے ایک نظر ساتھ چلتے حیدر کو دیکھا جو کہ اسے ہی دیکھ رہا تھا نگاہیں ملنے پر وہ مسکرا دی۔

آج کا دن اس کی زندگی کا خوبصورت ترین دن تھا۔ وہ دونوں چلتے ہوئے ایک کونے میں آ کھڑے ہوئے، سٹیج پر اب دوسرے ڈانسرز جگہ سنبھال چکے تھے پر وہ دونوں ارد گرد سے بے نیاز ایک طرف کھڑے تھے باقی سب بھی مسکرا کر انہیں دیکھ رہے تھے آخر کار سب ٹھیک ہو رہا تھا یہ سب کہ لیے ہی خوشی کا باعث تھا۔

آپ نے ڈانس کرنا کہاں سے سیکھا؟ انابیہ نے پوچھا۔

مجھے ڈانس کرنا نہیں آتا انا!!! حیدر بولا۔

تو پھر ابھی آپ نے کیسے کیا؟ انابیہ نے پوچھا۔

پتہ نہیں!!! حیدر نے کندھے اچکائے، تبھی انابیہ کی نظر اس کے کوٹ پر لگے گاؤچ پر پڑی وہ ہمیشہ کی طرح ٹیڑھا تھا۔ وہ مسکرا کر اسے سیدھا کرنے لگی اس کے ہاتھ بلکل اس کے دل کے مقام پر تھے اور وہ باخوبی اس کی دھڑکنیں محسوس کر پا رہی تھی۔

اس نے غور کیا اس کی دھڑکن معمول سے تیز تھی، انابیہ نے نظر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں جھانکا وہ بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا انابیہ کے ہاتھ ابھی بھی اس کے دل پر تھے۔

وہ دونوں دنیا جہاں سے بے نیاز ایک دوسرے کو تک رہے تھے وہ لمحات بہت قیمتی تھی جیسے وقت تھم سا گیا تھا لیکن بس ایک لمحے کے لیے، دفعتاً حیدر کی نظر انابیہ کے کندھے سے ہوتی ہوئی پیچھے کھلی کھڑکی پر پڑی جہاں۔۔

Post a Comment

2 Comments

Thanks for feedback