Mohabbat Ki Zamanat by Sana Sufyan Khan Novel Free Pdf Download

Mohabbat Ki Zamanat by Sana Sufyan Khan Novel

Complete Online Urdu Novel in Pdf Mohabbat Ki Zamanat by Sana Sufyan Khan Pdf Novel based on Sardar Rude Hero and Sardarni Magroor Heroine based Free Urdu Novels Download and Urdu Novels Online Reading in Mobile. Free Pdf Download Urdu Novels Complete Posted on Novel Bank.

Sana Sufyan Khan famous Urdu Novel writer, written best Urdu Novel Zindagi Ki Zamanat Pdf Novel Download Here.

سردارنی سائیں۔۔! وہ اپنی مخصوص گمبھیر آواز میں پکارتے اس کی طرف بڑھا تھا جب وہ خونخوار تیور لئے اسے گھورتے ہوئے پھنکاری تھی۔

خبردار جو آپ میرے قریب آنے کی کوشش بھی کہ۔۔ بہت بیوقوف بنا لیا اور میں بہت بن بھی گئی لیکن اب اور نہیں خود کا تماشا بننے دونگی۔۔!! اس کے لہجے کا کڑواپن وہ اپنی رگوں میں اترتا محسوس کر رہا تھا۔

وہ اسے بولنے کا موقع تک فراہم نہیں کر رہی تھی، وہ وہاں سے نکل رہی تھی جب اگلے ہی پل وہ اس کے لمس پر ساکت ہوئی تھی۔

سردارنی سائیں آپ تو غلطی کرنے والے کو معاف کرنے کے بجائے سزا دینا پسند کرتیں ہیں، پھر آج آپ میدان چھوڑ کر بھاگ کیوں رہی ہیں؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ سردار عون عباس جعفری نے غلطی کی ہے آپ کو اپنی زندگی میں شامل کر کے تو آپ کو پورا حق حاصل ہے مجھے سزا دینے کا۔۔!! وہ اپنے قریب سے گزرتی ہوئی اپنی سردارنی سائیں کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں نرمی سے پکڑ کر خود کی طرف موڑا تھا۔

وہ پہلے اس کی حرکت، پھر اس کی باتوں کو سنتی اپنے لبوں کو بےدردی سے بھینچ گئی تھی، لیکن پھر اس خوبرو شخص کی آنکھوں میں پنہا اپنے لئے دیوانگی دیکھ کر بےپناہ درد میں مبتلا ہوتے اپنے اشکوں کو روک نہیں پائی تھی، وہ اپنے ہاتھوں کو جھٹک کر اس سے چھڑانے کی بھر پور کوشش میں ہلکان ہوئی تھی۔

آپ نے اپنی زندگی میں شامل نہیں کیا ہے بلکہ میں خود آپ کی زندگی میں زبردستی شامل ہو گئی ہوں، سردار سائیں۔۔

شرم آتی ہے مجھے خود پر، اپنے آپ کو اتنا ارزاں کرتے ہوئے آپ پر مسلط ہو گئی۔۔!! وہ اپنے بےوفا اشکوں کو روک نہیں پائی تھی جو بکھرتے ہوئے اس کے گالوں کی زینت بنے تھے۔وہ بےبس نظر آئی تھی۔


Post a Comment

0 Comments