Sitam e Jan tu Jahan by Rida Abid Complete Pdf Novel

Sitam e Jan Tu Jahan by Rida Abid Complete Pdf Novel

Sitam e Jan Tu Jahan by Rida Abid Pdf Novel.

Secret Agent, Second Marriage and Teacher Student Love Story Bidding based Novel in Pdf Download.

سمجھ کیا رکھا ہے آپ نے جب دل کرے گا میری زندگی میں دھکے سے شامل ہو جائیں گے جب دل کرے گا تو چپ چاپ نکل جائیں گے۔ مسٹر ارہان یہ میری زندگی ہے آپکے ہاتھ کی کٹ پتلی نہیں، جسے جیسے مرضی اپنی انگلیوں پر نچا لیں۔

ارہان ہاتھ باندھے سنجیدگی سے نرمین کو لال پیلا ہوتا ہوا دیکھ رہا تھا۔ ابھی نرمین کچھ اور بولتی اسے کاندھوں سے پکڑ کر اپنے قریب کر لیا تھا، اتنا قریب کے دونوں کے درمیان ہوا بامشکل گزر رہی تھی۔ نرمین کالی گیلی ساڑھی کے ساتھ ارہان کے اتنے قریب تھی کہ اسے اپنا دل اپنے کانوں میں محسوس ہو رہا تھا۔

مسز ارہان یہ آپکی خوش فہمی ہے کہ میں اپنی مرضی سے آپکو اپنی زندگی میں شامل کیا ہے۔ یہ بس آپ کے بھائی کی مرضی تھی اس سب میں کہیں میری مرضی شامل نہیں تھی۔

نرمین کے اندر کچھ چھن سے ٹوٹا تھا، بھرائی آنکھوں سے نرمین نے بے یقینی سے ارہان کی طرف دیکھا تھا جو بلیک ٹو پیس میں قیامت ڈھا رہا تھا اور کوئی وقت ہوتا تو نرمین ارہان پر کسی کی نظر نا پڑھنے دیتی۔

لیکن اس وقت ارہان اس کا ہو کر بھی اس کا نہیں تھا اب نرمین کو لگ رہا تھا کہ رشتے زبردستی کے نہیں ہوتے، نرمین نے خود کے ساتھ ساتھ ارہان پر بھی ظلم کیا ہے۔ ارہان کی زندگی میں شامل تو ہو گئی تھی لیکن اس کے دل میں زبردستی اپنا گھر نہیں بنا سکی تھی۔

ارہان نرمین کو اکیلے ٹی وی لاونچ میں چھوڑے کمرے میں چلا گیا تھا۔ پیچھے نرمین خود کو خالی ہاتھ پا کر رو دی تھی نرمین کا حال ایسا تھا جیسے پیاسا کنویں کے پاس آئے اور بغیر پانی پیے واپس چلا جائے۔

Post a Comment

0 Comments