Sada e Dil by Zonia Sleh Complete Pdf Novel

Sada e Dil by Zonia Sleh Novel

Sada e Dil by Zonia Sleh Novel.

Rude Hero, Social Romantic Based Love Story Novel in Pdf.

اور ایک اور بات آپ یہاں اتنی دیر تک کر کیا رہی ہیں وقت دیکھا ہے آپ نے؟ آپ کے گھر میں لڑکیوں کے اتنی دیر تک رات باہر رہنے پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی مگر مجھے میرے گھر میں کسی انجان لڑکی کا اتنی دیر تک رہنا بلکل پسند نہیں ہے۔ وہ انگلی اٹھا کر وارن کرنے والے انداز میں بولا۔

اتنی باتیں سننے کے بعد ریبا کی آنکھیں نم ہونے لگی کسی کے آگے کبھی آنسو نہ بہنے والی کی اس کے سامنے آنکھیں نم ہونے لگی تو وہ جلدی سے سر جھکا گئی مبادہ اس کی میں موجود نمی کو دیکھ لے۔

اس کی باتیں سنتے فائق کی بھی اب بس ہوئی تھی۔

ایک منٹ بھائی۔۔ 

پہلے تو ذرا تمیز سیکھیے کسی سے تو چھوڑو اپنے بڑوں سے بات کیسے کی جاتی ہے وہ بھی آپ کو نہیں پتا۔ اور آپ کو سیکھ لینا چاہیے کے کسی گھر آئے مہمان سے بات کیسے کی جاتی ہے تمیز تو آپ کو بلکل بھی نہیں کسی لڑکی سے بات کرنے کی بھی۔

دوسری بات ہم یہاں دادو سے ملنے آئے تھے تو یہ معاملہ ان کے اور ہمارے بیچ کا ہے آپ کو بیچ میں آنے کی بلکل ضرورت نہیں۔

وہ اس کے کندھے تک آتا تھا پھر بھی آنکھ اٹھا کر بات کرتا کہی سے بھی چھوٹا نہیں لگ رہا تھا۔

خبر دار جو آپ نے میری آپی سے اس انداز میں دوبارہ بات کی بغیر پلکیں جھپکائے وہ اپنی بڑی بڑی کالی آنکھوں سے گھورتا اس سے بولا۔

Post a Comment

0 Comments