Rag e Jan by Mahnoor Shehzad Complete Pdf Novel

Rag e Jan by Mahnoor Shehzad Novel

Rag e Jan by Mahnoor Shehzad Pdf Novel.

Download Urdu Novel Pdf based on Rude Hero and Romantic Novel.

Social Romantic Based Urdu Novel in Pdf Download and Online Reading.

وہ سفید رنگ کے ڈریس میں اسوقت اس کے کمرے میں موجود حد سے زیادہ خوفزدہ کھڑی تھی سیاہ چمکتی آنکھیں بار بار دروازے کی جانب اٹھ رہی تھی کہ تبھی کلک کی آواز آئی اور وہ اپنے مغرور انداز میں کمرے میں غضب ناک تیور سجائے داخل ہوا۔

دُریہ کے حلق میں گلٹی اُبھری اور آنکھوں میں خوف سجائے وہ اسے اپنی جانب بڑھتا دیکھنے لگی۔ جیسے جیسے وہ اس کی طرف قدم بڑھا رہا تھا دُریہ کا خوف بڑھتا چلا جارہا تھا اس کی ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں پیسنے آنے لگ گئے۔

کونگریچولیشنز مس دُریہ۔۔ میر شاہزر اس کے چہرے پر اپنی سنجیدہ نظریں مرکوز کیے تلخی سے اس کے قریب آتا بولا۔

می۔۔۔میری بات سنیں۔۔ دُریہ نے کچھ بولنے کیلیے منہ کھولا ہی کہ اس نے اپنا بھاری ہاتھ اس کے منہ پر جما کر اسے خاموش کروادیا اور وہ آنکھیں بڑی کیے اسے دیکھنے لگ گئی۔

شششش۔۔۔ شاہ زر اپنی ڈارک براؤن آنکھیں اس کی آنکھیں میں گاڑھے بولنے سے روکتا اسے مزید گھبرانے پر مجبور کرگیا۔

بہت شوق تھا تمہیں مسز میر شاہ زر بننے کا تم نے میری زندگی میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کردی ہے تیار ہوجاؤ کیونکہ جس زندگی کی تم خواہش کررہی تھی وہ زندگی تمہارے لیے عذاب بننے والی ہے۔

شاہزر اس کے قریب ہوکر کان میں جھک کر زہر خند لہجے میں بولا اس شخص کے منہ سے نکلے گئے الفاظ دُریہ کو بےحد تکلیف پہنچا رہے تھے اس کی آنکھوں میں نمی چھائی اور اس کی گرم سانسوں کی تپش اسے مزید بےبس کررہی تھی۔

ویلکم ٹو دا ہیل مسز میر شاہزر۔۔ شاہزر چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ سجائے بھاری لہجے میں بول گیا دُریہ اسے بس ساکت سی کھڑی دیکھتی رہ گئی۔

Post a Comment

0 Comments