Mohabbat Ki Nahi Jati by Rimsha Hussain Complete Pdf Novel

Mohabbat Ki Nahi Jati by Rimsha Hussain Novel

Mohabbat Ki Nahi Jati by Rimsha Hussain Pdf Novel.

Secret Agent, Army Based and Age Difference Based Urdu Novel in Pdf Download.

Download Urdu Novel Pdf Mohabbat Ki Nahi Jati Season 2 Of Aesi Ki Tesi.


وہ ہاتھ میں ٹشو باکس پکڑے یونی کی بیک سائیڈ آیا تو اُس کو اکیلے روتا پایا اور ایسا اُس نے پہلی بار دیکھا تھا۔ کجھ سوچ کر وہ اُس کے کجھ فاصلے پہ بیٹھ گیا۔

یہاں کیوں بیٹھی ہیں؟ بجائے رونے کی وجہ پوچھنے کے وہ اُس کے یہاں بیٹھنے کی وجہ جاننے لگا۔

میری مرضی۔۔ وہ سوں سوں کرتی بتانے لگی۔

آپ کو پتا ہونا چاہیے یہاں آپ کا اکیلا بیٹھنا سیف نہیں۔اُس نے گردن موڑ کر اُس کو دیکھ کر کہا جس کی ناک سرخ ہوگئی تھی۔

اندر سب مذاق اُڑا رہے ہیں۔ اُس نے بلاآخر بتادیا۔

تو آپ اُن سے چُھپ کر بیٹھی ہیں۔ وہ جیسے ساری بات سمجھ گیا۔

چُھپتی میں کسی کے باپ سے بھی نہیں۔ وہ اُونچی آواز میں بولی۔

اچھا۔۔ وہ بس یہ بولا ساتھ میں باکس سے ٹشو اُٹھا کر اُس کو دیا۔

سب لوگ عجیب ناموں سے پُکار رہے ہیں۔ وہ ٹشو پکڑتی اپنی آنکھیں صاف کرتی بتانے لگی۔

اچھا۔۔ اُس نے دوسرا ٹشو بڑھایا اُس کا یوز لیس ٹشو جو وہ پھینکنا چاہتی تھی وہ اُس کے ہاتھ سے واپس لے لیا جس کا نوٹس اُس نے نہیں لیا وہ بس اپنے رونے میں مگن رہی اور دوسرا ٹشو پکڑ کر اپنے گالوں پہ آنسوؤ کے مٹے نشان صاف کرنے لگی۔

Post a Comment

0 Comments