Aesi Ki Tesi by Rimsha Hussain.
This is novel based on Secret Agent, Army Based, Cousin marriage based most funny suspenseful novel.
اگر آپ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کی تو میں یہ گولیاں کھالوں گی۔ عزہ نے اچانک ایک شیشی اُس کے سامنے کی تو عریش چونک کر اُس کے ہاتھ میں دیکھنے لگا مگر عزہ کے پاس پوائزن کی شیشی دیکھ کر وہ بے یقین نظروں سے اُس کو دیکھنے لگا جو بے بسی کی مورت بنی اُس کو دیکھ رہی تھی۔
بوتل مجھے دو۔ عریش نے سنجیدگی سے کہہ کر اپنا ہاتھ اُس کی طرف بڑھایا۔
پہلے کہو میں تم سے شادی کروں گا۔ عزہ نے اپنا ہاتھ پیچھے کیا۔
ضد نہیں کرے مجھے بوتل دے۔ عریش نے سختی سے کہا وہ اُس کا چہرہ پڑھنا چاہتا تھا مگر جس طرح کے تاثرات عزہ نے سجائے ہوئے تھے اُس کو دیکھ کر عریش بلاوجہ اپنی نظریں چُرا گیا۔
پہلے وہ کہے جو میں نے کہنے کا بولا ہے۔ عزہ نے بھی سنجیدگی اختیار کی۔
میں نہیں کہہ سکتا۔ عریش کا لہجہ دو ٹوک تھا۔ ٹھیک ہے پھر میں یہ کھالیتی ہوں۔ عزہ اتنا کہتی بوتل کا ڈھکن کھولنے لگی۔
عزہ کیا ہوگیا کیوں ایسا پاگل پن کررہی ہیں؟ عریش ایک ہی جست میں اُس تک پہنچ کر بولا مگر عزہ نے بوتل اپنے ہاتھ کی مٹھی میں قید کرلی تھی۔
پہلے کہے آپ مجھ سے شادی کرینگے۔ عزہ اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی تو عریش زندگی میں پہلی بار کنفیوز ہوا تھا۔
3 Comments
Is ka part 2 kb aye ga
ReplyDeletePlz part 2
DeleteSeason 2 ka bohot intizaar hain
ReplyDeleteThanks for feedback