Laagi Tum Se Man Ki Lagan by Fatima Ahmad Novel

Laagi Tum Se Man Ki Lagan by Fatima Ahmad Novel

Laagi Tum Se Man Ki Lagan by Fatima Ahmad Pdf Novel.

Forced Nikah & Age Difference Based Complete Pdf Novel Download.

میں جو کچھ کہوں گی سچ کہوں گی۔ سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گی۔ قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے اس نے حلف اٹھایا اور کہنا شروع کیا تھا۔ 

میرا نام حور عین عفان ہے میں عفان احمد اور حرا عفان کی بیٹی ہوں۔ مجھے زاکوان جتوئی اغوا کر کے اپنے ساتھ اپنے گاؤں لے گئے اور پھر اپنے چند دوستوں کی موجودگی میں مجھ سے زبردستی نکاح کیا تھا۔ نکاح کے بعد انھوں نے مجھے اپنی حویلی کے اندھیرے کمرے میں رکھا ہوا تھا۔ جہاں وہ مجھ پر وقتاً فوقتاً ذہنی و جسمانی تشدد کر کے مجھے حراساں کرتے رہتے تھے۔ 

یہی نہیں بلکہ زاکوان کے حویلی سے چلے جانے کے بعد ان کی خالہ جن کا نام ثانیہ ہے وہ بھی مجھے ہر وقت مارتی مجھ سے سارا وقت کام کرواتی اور مجھے ڈراتی دھمکاتی رہتی تھیں۔ میں زاکوان جتوئی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

میری عدالت سے درخواست ہے کہ مجھے اس زبردستی کے رشتے سے آزادی دلوائی جائے اور زاکوان اور ان کی خالہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 

یہ سب کہتے ہوئے حور عین نے ایک بار بھی زاکوان کی طرف نہیں دیکھا تھا۔ 

تمام گواہوں اور ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت ملزم زاکوان جتوئی کو نکاح بالجبر، اپنی بیوی پر ذہنی اور جسمانی تشدد اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں پانچ لاکھ جرمانے اور دس سال قید بامشقت کی سزا اور زاکوان کی خالہ ثانیہ زوجہ عمران جتوئی کو جسمانی تشدد کے جرم میں دوسال قید کی سزا سناتی ہے۔  

عدالت کا فیصلہ سنتے ہی عفان نے جج کا شکریہ ادا کرنے کے بعد وکیل کو گلے لگایا تھا۔

زاکوان جتوئی کا سر جھک گیا تھا۔ حور عین کا چہرہ کسی بھی تاثر سے عاری تھا جبکہ ثانیہ خالہ یہ سب سننے کے بعد کچھ ہی سیکنڈز اپنے پیروں پر کھڑی رہ سکیں اور پھر حوش و خرد سے بیگانہ ہو گئی تھیں۔

Post a Comment

1 Comments

Thanks for feedback