Dil Dharkan Aur Tum by Khadija Shuja Complete Pdf Novel

 Dil Dharkan Aur Tum by Khadija Shuja Novel

Dil Dharkan Aur Tum by Khadija Shuja Pdf Novel.

Vani Based, Cousin Marriage and Forced Marriage Based Urdu Romantic Novel in Pdf Download.

آپ مجھ سے نکاح کرلیں۔ شمشیر ہونق بنا اس کا منہ دیکھنے لگا۔ 

اس طرح عزت بچ جائے گی؟

ہاں یہ تو نہ ہوگا کہ لوگ کہیں گے بھاگ کر شادی کر لی، جائز تو ہو گا، ناجائز کیسے جیوں گی۔ وہ رو رو کر بے حال ہو رہی تھی۔ 

میں کسی اور سے تمہارا نکاح پڑھوا دیتا ہوں مگر تم رو مت، وہ رونا بھول کر شمشیر کی طرف دیکھنے لگی۔ 

کس سے کروائیں گے؟

نیاز۔۔ نیاز۔۔ شمشیر نے بلند مردانہ آواز کا استعمال کیا۔ گہری سانولی رنگت پر بڑے بال داڑھی مونچھیں ایسا ڈراؤنا ہیبت ناک "نیاز" کے دلآویز کے آنسو پھر جاری ہوگئے۔ 

جی صاحب جی۔

چائے بناؤ دو کپ۔ نیاز سر ہلاتا چلا گیا۔

یہ نیاز ہے اس سے تمہارا نکاح پڑھوا دیتا ہوں۔ شمشیر رخ موڑ کر ہنسی ضبط کرنے لگا۔ 

آپ کا دماغ چل گیا ہے میں اس بھوت سے نکاح کروں گی۔ 

تو کیا عزت نہیں بچانی؟

نہیں میں بے عزت ہی ٹھیک ہوں۔ دلآویز دھواں دھار رونے لگی اور شمشیر سے ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو گی۔
*****

میراں اور تاج حویلی کے پائیں باغ میں بیٹھی بارش کاخوب لطف اٹھارہی تھی۔ باپ داداکی بیش بہادولت اور آسائشوں کی کمی نہ تھی۔ برسات سے متعلق پکوان سجے تھے اور وہ بہت انجوائے کر رہی تھی۔ 

تاج تمہیں پتہ ہے تمہارا رشتہ آیا ہے۔ تاج کی گوری رنگت سرخی میں بدل گی۔ 

تمہیں کیسے پتہ؟

اباجان تو ہاں کرنے ہی والے ہیں امی بیگم بھی راضی ہیں۔ میراں نے مزید بتایا۔

ہم سے پوچھے بغیر وہ کیسے رشتہ طے کرسکتے ہیں۔ اب کے بڑی وہ نحوت سے بولی۔

لو بھلا حویلی والےکب پوچھتے ہیں کرکےدکھاتے ہیں۔ ویسے تم فکر نہ کرو لڑکا بہت خوبصورت ہے سب سے بڑھ کر پڑھا لکھا ہے۔ زمینداری نہیں کرتا شہر میں کوئی بزنس کرتا ہے۔ میراں نے مزید تفصیل گوش گزاری۔

اچھا تمہیں بڑی خبر ہے۔ تاج نے اپنی ستواں ناک سکیڑی۔ 

ہاں ایک بات اور اباجان جلد ہی یہ فیصلہ کر لیں گے۔ اب تم انکار وغیرہ کے چکر میں مت پڑنا حیثیت میں بھی ہمارے برابر ہیں۔ 

لیکن جب تک ہم خود جانچ پڑتال نہیں کر لیں گے ہاں نہیں کریں گے۔ تاج کی بات پر میراں زور سے ہنس پڑی۔ 

یہ جو تمہاری "ہم کریں گے" "ہم نہیں چاہتے" یہ سب دھری کی دھری رہ جاۓ گی اباجی توتیاں باجوں کی آواز سے بتائیں گے کہ" ہم پیا دیس سدھار رہے ہیں۔" میراں نے تاج کا لب ولہجہ اپنایا تو تاج غصے سے بل کھاتی وہاں سے چلی گی۔ 

Post a Comment

0 Comments