Chahat by Hareem Malik Complete Pdf Novel Download

Chahat by Hareem Malik Pdf Novel

Download Urdu Novel Pdf of Chahat by Hareem Malik.

Adopted Heroine based and Childhood Love Story Based Short Urdu Novel in Pdf Download here.

Free Download Pdf Chahat Novel. Online Read Urdu Novels and download best Urdu Novels on Novel Bank website.

یہ تم کس کو اٹھا لائے ہو یمان شاہ۔۔ منظر شاہ دس سالہ یمان پہ دھاڑے۔

بابا یہ باربی ڈول مجھے سکول کے پچھلے گیٹ پر ملی دیکھیں نہ کتنی کیوٹ ہے۔ یمان نے انکی بات کا جواب کچھ اس طرح دیا کہ کہ انکا اشتعال مزید بڑھ گیا۔

باہر پھینکو اسکو، نجانے کس کا گناہ اٹھا کر لایا ہے۔ منظر صاحب نے کمبل میں لپٹی اس معصوم بچی کو حقارت سے دیکھ کر کہا جو انکی اونچی آواز سن کر ڈر کے مارے رونے لگ گئی۔

جبکہ پاس کھڑی ماہ نور بیگم نے بے بسی سے انکو دیکھا اس معاملے میں وہ بیٹے کے ساتھ تھیں یمان شاہ انکی اکلوتی اولاد تھا انکو بیٹی کی بہت خواہش تھی مگر جو رب کی رضا اب اس بچی میں انکو اپنی بیٹی نظر آنے لگی تھی مگر منظر صاحب کی سفاکی کے آگے وہ کچھ کرنے سے قاصر تھیں۔

شاہ جی آپ اک مرتبہ۔۔ انہوں نے کچھ بولنا چاہا مگر منظر صاحب نے درمیان میں ٹوک دیا۔

بس ماہ نور بیگم میں اس کو مزید اپنے گھر میں برداشت نہیں کر سکتا شام تک یہ بچی مجھے یہاں دکھائی نہ دے۔ وہ اپنی سنا کر وہاں سے چلے گئے پیچھے ماہ نور بیگم اور یمان اس بچی کے ساتھ رہ گئے۔

مما دیکھیں نہ کتنی پیاری ہے یہ میری چاہت۔ جبکہ اسکے "میری چاہت" کہنے پر ماہ نور بیگم نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا جس کے جواب میں اس نے بس اتنا کہا۔

ہاں مما یہ یمان کی چاہت ہے۔ اس نے اس بچی کے گال پیار سے چومے تو وہ کھلکھلائی "ماشاءاللہ" ماہ نور بیگم نے بے ساختہ کہا۔

مما اب ہم بابا کو کیسے منائیں گے۔ وہ پریشانی سے بولا۔

اللہ سب ٹھیک کرے گا میری جان، لیکن ابھی اسکو مجھے دو میں اسے فیڈ کرواتی ہوں پتا نہیں کب سے بھوکی ہے اور تم جا کے یونیفارم چینج کرو۔ انکی بات پر یمان سر ہلا کر بچی انکو دیتا اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا۔

Post a Comment

0 Comments