Tere Sang Chalen Gy Har Dam by Moona Rizwan Novel

Tere Sang Chalen Gy Har Dam by Moona Rizwan Novel.

Tere Sang Chalen Gy Har Dam by Moona Rizwan Novel.

Family based new urdu novel.

باجی یہ کیا ہو گیا؟ زھرا نے ایمن سے پوچھا۔

پتا نہیں تمہارا وہ سر اتنا لوفر ہے۔ ایمن نے غصے سے کہا۔

باجی وہ وہ آپ کے بارے میں مجھ سے بات تو کرتے تھے مگر میں نہیں جانتی تھی وہ آپ کو پسند کرتے ہیں۔ زھرا نے نظر چرا کر کہا۔

جو بھی ہو میں اس شخص سے شادی نہیں کروں گی۔ ایمن نے غصے میں کہا اور چائے کی پیالی لے کر سیڑھیاں چڑھنے لگی۔ نتاشہ کے کمرے کے پاس پہنچ کر وہ رک گئی۔ 

دیکھو یہ گھر بابا نے اس کے نام کر رکھا ہے اور اگر کل کو اس نے جائیداد میں حصہ مانگ لیا تو ہم کیا کریں گے، تم بات کو سمجھو اس کی شادی اسی کے ساتھ کر کے ہم لوگ سکون سے رہیں گے اور زھرا کو بھی اس کے ساتھ بھیج دیں گے اس طرح ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

یہ آواز اکبر کی تھی جو نتاشہ کو سمجھا رہاتھا۔

ٹھیک ہے آپ رشتہ کے لئے ہاں کر دیں مگر ہم جہیز نہیں دے سکتے بتا دینا۔ نتاشہ نے کہا۔

ہاں ٹھیک ہے اب موڈ ٹھیک کر لو۔ اکبر نے اسکا منہ ٹھیک کیا۔

ایمن چائے کی پیالی لے کر واپس کمرے میں آگئی۔ اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ اس کا بھای ایسا نکلے گا۔

Post a Comment

0 Comments