Susral by Moona Rizwan Complete Novel

Susral by Moona Rizwan Novel.

Susral by Moona Rizwan Novel.

Family Based New Urdu Novel.

مومنہ اپنے والدین کی ایک بیٹی ہے۔ اس کے دو بھائی سلطان اور ارسل جو کے اس سے چھوٹے ہیں۔ مومنہ سترہ سال کی ہے اور سلطان پندرہ کا، ارسل کی عمر دس سال ہے۔ 

شہزاد صاحب اور شازیہ بیگم کے یہ تین ہی بچے ہیں۔ مومنہ کی شادی کمر عمری میں ہی کر دی گئی، کیونکہ اچھا رشتہ ملنے پر منگنی کے بعد اس کے سسرال والوں نے شادی کا زور دینا شروع کر دیا اس لیے مجبوراََ اس سترہ سال کی معصوم لڑکی کو پیا دیس بیاہ دیا گیا۔

مومنہ جوائنٹ فیملی میں بیاہ کر آئی تھی۔ صدیق صاحب کا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں تھیں۔ بیٹیوں کو بیاہ کر انہوں نے بیٹے کی شادی کروائی۔ ان کی بہو کو گلے کا کینسر ہو گیا جس وجہ سے وہ چھ بچوں کو رلتا چھوڑ کر اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ ان کی وفات کے ایک سال بعد ان کے شوہر عرفان نے دوسری شادی سلمہ سے کر لی۔ ان کے چھ بچوں کو سلمہ نے پال پوس کر بڑا کیا۔

سلمہ ایک غریب گھر کی لڑکی تھی اس لیے مجبوراََ پرائی اولاد پالنی پڑی کیونکہ عرفان کے گھر وہ عیاشی کی زندگی گزار رہی تھی۔ کچھ عرصے میں سلمہ کے اپنے چار بچے پیدا ہو گے۔ اس طرح کل ملا کر سب بچے دس تھے، چھ سگے اور چار سوتیلے۔

رابعہ، ذیشان، عامر، اریبہ، ارسلان اور آمنہ یہ چھ سگے بہن بھائی تھے۔ علیشہ، انس، انیس جڑواں بھائی اور علیشبہ یہ چار سوتیلے تھے۔ انس اور انیس پیدائش سے ہی نہیں، چہرے سے بھی جڑواں تھے۔ ابھی صرف چھ سال کے ہی تھے۔ 

گھر والوں نے بڑے دو بھائیوں عامر اور ذیشان کی شادی کا فیصلہ کیا۔ ذیشان نے اپنی پھپو کی بیٹی نائلہ کو پسند کیا اور گھر والوں کی خلاف ورزی کے باوجود نائلہ سے منگنی کر لی۔ عامر کے لیے مومنہ کا رشتہ مانگا گیا جو کہ عرفان صاحب کے دوست کی بھتیجی تھی۔ 

دونوں بھائیوں کی شادی ایک ساتھ کروائی گئی۔ اس طرح گھر میں دو بہوئیں نائلہ اور مومنہ بھی آگئیں۔

Post a Comment

0 Comments