Mujhe Dard Chahiye by Isma Khan Complete Novel

Mujhe Dard Chahiye by Isma Khan Novel

Mujhe Dard Chahiye by Isma Khan.

Phsyco Hero, Friendship based, Revenge and Love Story based New Urdu Novel.

یہ ایک ایسے طرز کی کہانی ہے جس میں معاشرے کا منفی اور مثبت پہلو ایک ہی لڑی میں پرویا گیا ہے۔ ایک ایسے شخص کی کہانی جسے حالات نے ذہنی مریض بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے ہمیشہ نفرتوں کو محسوس کیا، محبت سے کسی طور واسطہ نہیں پڑا۔ ایک ایسے دوست اور محبوب شخص کی کہانی جسے محبت سے بڑھ کر دوستی عزیز رہی۔

ایک ایسی معصوم لڑکی جو اس داستان کا واحد بے غرض کردار ہے۔
 
درد اور سکون، نفرت اور محبت، پرسوز و مزاح کے درمیان الجھی ہوئی مختلف اور دلچسپ کہانی۔
*****

میرے لئے پاگل ہونا پسند کرو گے۔ اس کے قریب ہوتی فدا ہو جانے والے انداز میں کہا اور خمار تو مقابل کی عاشقانہ مزاج آنکھوں میں بھی در آیا تھا۔ اُس نے درد کو برداشت کرتے اس کو بازو سے پکڑ کر اپنے قریب کیا اور وہ کسی ٹوٹی شاخ کی مانند اس کے ساتھ لگ گئی۔ بہرحال محبت ہو یا نفرت وہ دونوں میں آخری حد کو پہچانتی تھی۔

پاگل تو پہلے ہی ہوں تم اور کیا پاگل کرو گی۔ کہتے ساتھ ہی اس کے گال کو انگوٹھے سے سہلایا اور میزاب اس کی حرکت پر شرماتے ہوئے اس کی گردن میں منہ چھپا گئی۔ ہنید کا اس چڑیل کے اس انداز پر قہقہہ نکلا۔

تب تو بہت دعوے کر رہی تھی کہ میں نے یہ شادی کنٹریکٹ کے طور پر کی ہے۔ ہنید علی سے شدید چڑ تھی اور اب اس پہ لٹو ہو چکی ہو۔ مصنوعی انداز میں کیے طنز پر وہ منہ پھلا کر اسے گھورتی تھوڑا دور ہوگئی۔ 

تم واقع میں محبت اور عزت کے لاٸق نہیں۔۔ تمہیں کس نے کہا میں تم سے محبت کرتی ہوں۔ تم سے محبت کرنے سے بہتر ہے میں پاگل خانے چلی جاؤں۔ میری بات ذہن نشین کر لو میں اپنی بہن کے لئے یہ قربانی دے رہی ہوں۔۔ یہ سب بھی بس اس کے لئے کررہی ہوں ورنہ آئی ہیٹ یو۔۔آئی ہیٹ یو۔۔آئی ہیٹ یو۔

کیپ کوائیٹ ادروائز آئی کِس یو۔۔آئی کِس یو۔۔آئی کِس یو۔ وہ اس کے ہی انداز میں کہتا اس کی بولتی بند کرگیا۔ میزاب جانتی تھی کہ وہ انتہا درجے کا بے شرم انسان ہے اس سے کسی بھی چیزکی توقع کی جاسکتی تھی۔

اچھی طرح جانتا ہوں جتنی تم بہن کے لئے قربانی دے رہی ہو، کچھ سال بعد یہ بھی طعنہ دو گی میں اپنی بہن کے لئے تمہارے بچے پیدا کررہی ہوں، اپنی بہن کے لئے تمہارے بچے پال رہی ہوں۔

Post a Comment

0 Comments