Ishq e Janaan by Shanzay Shah Novel

Ishq e Janaan by Shanzay Shah Novel

Ishq e Janaan by Shanzay Shah Novel

Tawaif based and Forced Marriage Story New Urdu Novel. This indicates that the novel's plot focuses on a forced marriage, which typically refers to a situation where one or both parties involved are coerced or compelled into a marriage against their will. 

The story may explore the consequences, challenges, and emotions associated with such a situation.

وہ خوبصورت تیار شدہ لڑکی آہستہ آہستہ اپنے پیر میں موجود پازیب کی چھن چھن کرتی ہوئی وہاں آگئی۔ وہاں پر موجود ہر مرد اسے غلیظ نظروں سے دیکھ رہا تھا اور ناجانے کتنے نوٹ اس پر اچھالے جا رہے تھے۔

وہ کبھی کسی مرد کی طرف جاتی تو کبھی دوسرے مرد کی طرف، جبکہ دور کھڑی وہ لڑکی یہ سب دیکھ رہی تھی اس نے تو کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک ایسی جگہ آئے گی۔

وہ اس طرح کا کوئی کام نہیں کرتی تھی لیکن پھر بھی وہ تھی تو اسی جگہ پر جسے کوئی بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا۔ دو آنسو ٹوٹ کر اسکی آنکھوں سے گرے وہ اس جگہ سے نکل کر کہیں اور نہیں جاسکتی تھی، یہ بات وہ جانتی تھی اور اسے کوئی امید بھی نہیں تھی کہ وہ کبھی یہاں سے نکل سکتی ہے۔ اسکے جانے پر کوئی پابندی نہیں تھی لیکن وہ جاتی بھی تو کہاں جاتی۔
*****

اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسی جگہ پر قدم رکھے گا، لیکن ضروری تو نہیں جیسا ہم سوچیں ہمیشہ ویسا ہی ہو۔ اسکے اندر اُس جگہ داخل ہوتے ہی درمیانی عمر کی عورت پان کھاتی ہوئی اسکے قریب آئی۔

کہیے جناب کیا خدمت کرسکتے ہیں آپ کی۔ زاہدہ باجی نے خوش دلی سے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔

مجھے آپ کے یہاں کی ایک لڑکی سے ملاقات کرنی ہے۔ دائم کے کہنے پر زاہدہ باجی نے اپنے یہاں موجود لڑکیاں بلا کر اسکے سامنے کھڑی کردی۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وہ نہیں تھی جو اسکے دل میں بس چکی تھی۔

ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔

تو جناب آپ غلط جگہ آچکے ہیں۔ اگر آپ چاہیں ان میں سے کسی کو پسند کرسکتے ہیں۔ زاہدہ باجی نے سامنے کھڑی تیار شدہ لڑکیوں کو دیکھتے ہوئے کہا۔

جہاں یہ سن کر اسکے دل میں سکون آیا کہ اسکی محبت یہاں نہیں ہے، لیکن یہ بات اسے پریشان کررہی تھی کہ وہ اس دن یہاں کیوں آئی اور اگر وہ یہاں نہیں ہے تو کہاں ہے؟ دائم بنا کوئی جواب دیے واپسی کے لیے مڑ گیا جب نظر آدھ کھلے دروازے پر پڑی جہاں ایک نازک وجود اندر سورہا تھا۔

Post a Comment

1 Comments

  1. mustafa yah deserve nhi krta tha baqi novel bht kamaal tha

    ReplyDelete

Thanks for feedback