Black Whole by Ibn e Adam Complete Romantic Novel

Black Whole by Ibn e Adam Novel

Black Whole by Ibn e Adam Novel

Gangster and Secret Agent Based New Urdu Novel.

اگر اس سب کا اختتام یہی ہونا تھا فارس تو پھر تم میرے ساتھ اس راستے پر چلے ہی کیوں تھے؟ روز کی دھیمی آواز نے خاموشی توڑی تھی ورنہ اس سے پہلے وہاں صرف پتوں کی سرسراہٹ تھی۔ روز اس کے عقب میں بیٹھی اداس نظروں سے اس ندی کو دیکھ رہی تھی جس کے بے زبان کنارے دونوں کی محبت کی گواہی دے رہے تھے۔ بے زبان کنارے ہی نہیں، دونوں کے جسموں تک کو زبان ملی ہوئی تھی۔

اگر چپ تھی تو صرف روز کی زبان، کیونکہ وہ جانتی تھی کہ یہ آخری ملاقات ہے اور وہ دونوں الگ الگ راستوں کے مسافر ہیں۔ دونوں کے زندگی جینے کے انداز بلکل مختلف ہیں، اب کی بار بھی روز کھل کر اپنی بات کہنے میں چوک گئی تھی۔
 
فارس نے اپنی بانہوں کا حصار روز کے بدن کے گرد بناتے ہوئے خود کو اس کے قریب کر لیا۔ میں تمہیں کبھی اس راستے پر نہیں لایا تھا روز، تم اس راستے پر خود آئی تھی۔ تمہارے سامنے ہمیشہ دو راستے تھے مگر تم کبھی کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پائی۔ اب بھی تمہارا جسم میری محبت کی گواہی دے رہا ہے اور تمہارا دماغ اس دنیا کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔

یہ ایک لاحاصل بحث ہو چکی ہے فارس اور میں نہیں چاہتی کہ میں تمہارے ساتھ یہ آخری لمحات اس بحث کے چکر میں ضائع کر دوں۔

میں جانتا ہوں روز کہ تمہیں کن خدشات نے گھیر رکھا ہے۔ فارس اس کے بالوں کو اس کے کان سے ہٹاتے ہوئے ہونٹ اس کے کانوں تک لے گیا تھا۔ فکر نہ کرو روز، میرا احساس ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گا۔ جب تمہاری روح بے ہنگم ہجوم کی تنہائی میں کانپنے لگے اور بلیک ہول میں تمہاری سانسیں اکھڑنے لگیں، تو تم مجھے یاد کر سکتی ہو۔

میں تمہیں ولیم ورڈزورتھ اور جان کیسٹ کی وہ رومانوی نظمیں سناؤں گا جنہیں سن کر تمہیں اپنے وجود پر میرا لمس محسوس ہونے لگے گا اور پھر تم سکون پاؤ گی۔ وہ سرگوشی کرتے ہوئے اپنی انگلیاں روز کی گردن پر پھیرتا ہوا سینے تک آ گیا تھا۔ روز کی تیز ہوتی سانسوں کا ساز پتوں کی سرسراہٹ میں مل کر ایک نئی دھن ترتیب دئے رہا تھا۔ جس کو سننے کے لئے اس جنگل میں فارس کے سوا کوئی نہیں تھا۔

Post a Comment

2 Comments

Thanks for feedback