An Kahi Mohabbat by Pakiza Maaz Complete Novel

An Kahi Mohabbat by Pakiza Maaz Novel.

An Kahi Mohabbat by Pakiza Maaz Novel.

Childhood Friendship Based Love Story New Urdu Novel.

اسکی آنکھ دروازے پر ہوتی دستک سے کھلی تو اندازہ ہوا کہ وہ سو چکا تھا جبکہ ارادہ صرف آرام کرنے کا تھا۔ اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو وہ ایک بار پھر سامنے کھڑی اس کو مسکرا کر دیکھ رہی تھی۔ 

کھانا لگ چکا ہے آپ کافی دیر سے سو رہے ہیں ممانی آپکو ڈائٹنگ ٹیبل پر بلا رہی ہیں۔ 

تم چلو میں آرہا ہوں۔ حاشر بالوں میں ہاتھ پھیر کر بولتا دروازہ ایک بار پھر بند کر چکا تھا۔

بد تمیز۔۔ باہر کھڑی وہ دروازہ اپنے منہ پر بند ہوتا دیکھ بولی تھی۔ اور اپنی کمرے میں بڑھی تھی۔

وہ ایک بار پھر اپنا ڈریس چینج کرچکی تھی۔ حاشر شادی تو میں تم سے ہی کروں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے، میرا یہاں آنے کا یہی تو ایک مقصد تھا ورنہ میرا دماغ خراب نہیں تھا کہ میں تمہارے اکیلے ماں باپ کی خدمتیں کرتی۔ خود کو آئینے میں دیکھ کر بول رہی تھی۔

ڈوپٹے کو سیٹ کرتی وہ باہر نکلی تھی اور سیڑھیاں اترتی نیچے ڈائینگ ہال میں آچکی تھی۔ کچھ ہی دیر میں وہ فریش فریش سا ہال میں موجود تھا۔

ماما کہاں ہیں؟ وہ اس کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔

میں بلا کر لاتی ہوں۔

تم نے تو کہا تھا کہ ماما میرا ویٹ کر رہی ہیں۔ ابھی وہ جانے کے لیے مڑتی کر وہ ایک بار پھر بولا۔

میں نے سوچا میں سب کو سرپرائز دونگی، آپکو کیسا لگا وہ ٹیبل پر رکھے مختلف کھانوں کی طرف اشارہ کرتی بولی تھی۔ وہ غصے سے وہاں سے باہر نکلا تھا، کچھ ہی دیر میں رابعہ بیگم کا ہاتھ تھام کر واپس آیا۔

Post a Comment

0 Comments