Mujhe Teri Deed Ki Chah Piya by Anaya Rajpoot Novel


Mujhe Teri Deed Ki Chah Piya by Anaya Rajpoot.

Feudal (Sardar) based and Havel based family cousin love story.

سردار میراج سکندر اپنے قبیلے کے سردار اور بہترین انصاف پسند حکمران مانے جاتے تھے۔ اُن کو یہ عہدہ وِراثت میں مِلا تھا۔ رب کی ذات نے سردار معراج کو تین بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا تھا۔ 

سب سے پہلے بیٹے سردار عازِب سکندر جن کا نکاح ان کی خالہ ذاد اُمِ ہانی سے کروایا گیا تھا۔ رب نے سردار عاِزب کو دو بیٹوں (حاشِم اور شاہ میر) جبکہ ایک بیٹی دوریہ سے نوازا۔ سردار عازب کے بعد سردار باسط تھے جن کا نکاح ان کی پسند سے کروایا گیا۔ رب نے ان کو دو رحمتیں (دلِ زہرہ اور بریزے ) سے نوازا۔

تیسرے نمبر پر تھے سردار میر جازل جو عمر میں زیادہ سے زیادہ چالیس سال کے ہوں گے۔ کسی وجہ کے تحت وہ شادی کرنا ہی نا چاہتے تھے۔

سردار باسط کی پسند معراج سکندر کو بھا نا سکی تھی۔ وہ اپنے بیٹے سے دور دور رہنے لگے تھے۔ سردار باسط کی بیگم کے ساتھ سب کا سلوک صحیح نا تھا۔ ایک رات ان سب کی زندگیوں میں ایسی آٸی تھی کہ سب کچھ برباد کرگئی۔

سردار باسط اپنی بیگم اور اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ کسی دعوت میں جارہے تھے جب ان کی گاڑی پر کسی کا حملہ ہوا تھا۔ گاڑی تباہ برباد ہوچکی تھی اور تب سے ہی دلِ زہرہ کی زندگی بھی مشکل ہوگئی تھی۔ اول روز سے ہی سب گھر والے دلِ زہرہ سے چِڑتے رہتے تھے۔

وہ فقط نو سال کی تھی جب اس کے سر سے ماں باپ کا سایہ اُٹھ گیا تھا اور چھوٹی بریزے صرف پانچ سال کی تھی۔ تب سے آج تک اس نے سکون کا سانس نا لِیا تھا۔ ان دونوں بہنوں سے بہت زیادہ ہی خار تھا سب کو سِوائے سردار میر جازل کے، صرف جازل سے ہی دلِ کی بن جاتی تھی۔ وہ واحد تھے جو دل کا حال تک جان لیتے تھے اور بریزے کے تو وہ ویسے ہی فیورٹ رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments