Meri Zindagi by The Best Novel Season 2 Complete


Meri Zindagi by The Best Novel Season 2.

Possissive Hero and Haveli based Rude Hero story.

صائم عالم کا ایک بہت خاص ملازم تھا جو کافی عرصے اسے حویلی کے سرونٹ کواٹر میں ہی رہائش پزیر تھا۔ اس کی بیوی اور ایک بیٹی ارسلا بھی یہیں رہتی تھیں۔ ان دونوں کا کام تھا کہ وہ حویلی میں آیت کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔

ویسے تو پہلے ہی حویلی میں بہت ساری ملازمائیں موجود تھیں مگر یہ دونوں بھی اپنی خوشی سے آ جایا کرتی تھیں۔ نہ ہی آیت نے انہیں کبھی ملازمہ سمجھا اور ناں ہی محسوس ہونے دیا۔

عقیدت تو ارسلہ سے بہت دوستی بھی رکھتی تھی جبکہ حریم کو بھی وہ خوبصورت سی نازک سی لڑکی پسند تھی۔ اس کو دیکھ کر کہیں سے بھی لگتا تھا وہ عام سے گارڈ کی بیٹی ہے۔ اس کا چہرہ بلکل کسی تازہ کھلتے گلاب کی مانند تھا۔

بچپن سے ہی شاہ ویر کی نظریں وہ خود پر محسوس کرتی آ رہی تھی۔ جہاں شاہ ویر عالم شاہ چھبیس سال کا تھا وہاں ارسلا صرف انیس برس کی تھی۔ بچپن میں تو وہ اس کی نظریں محسوس کم ہی کرتی تھی مگر جوانی کے بعد وہ بہت شدت سے محسوس کرنے لگی تھی۔

اس نے محسوس کیا تھا ان نظروں میں کتنے پاک جذبے ہیں ، مگر اسے شاہ ویر سے جانے کیوں بہت ڈر لگتا تھا۔ اس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتے اسے بہت ڈرا کر رکھتا تھا۔

پچھلے کچھ دنوں سے وہ اسے تنگ کرنے لگا تھا تو ارسلہ بہت گھبرائی ہوئی تھی۔ وہ اچھا تھا ، بھی ہینڈسم تھا مگر وہ چاہ کر بھی اس کے لیے کوئی جذبات نہیں رکھ سکتی تھی۔

جو بھی تھا وہ ملازمہ تھی ان کے گھر ، اس طرح کی سوچ پال کر اپنی یا اپنے باپ کی عزت خراب نہیں کرنا چاہتی تھی۔


Post a Comment

2 Comments

Thanks for feedback