Jan e Janaan by Asra Khan Complete Novel

 

Jan e Janaan by Asra Khan.

Forced Marriage, Rude hero based Eid Special Story.

جاناں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ اسکے والد اکرم صاحب کی کپڑے کی ایک بہت بڑی دکان تھی جس میں اللّه پاک نے بہت برکت رکھی تھی۔ اسکی والدہ نور بیگم گھریلو خاتون تھیں۔

عامر اسکی پھوپھو کا بیٹا تھا۔ اسکے والدین کا اسکے بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔ اکرام صاحب نے اسے اپنا بیٹا بنا لیا تھا اور ساتھ میں داماد بھی بنانا چاھتے تھے۔

جاناں اور عامر ساتھ میں بڑے ہوئے تھے۔ دونوں میں صرف ایک سال کا فرق تھا۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے۔

جان ایک کامیاب بزنس مین تھا۔ اسکا گاڑیوں کا شوروم تھا۔ جسکی برانچز تقریبا ہر شہر میں پھیلی ہوئی تھیں۔ اسکی والدہ یمنہ نے اسکے بچپن میں ہی اسکے والد سے طلاق لے لی تھی۔ وہ کسی اور کو چاہنے لگی تھیں۔

اور اب جان کے والد یوسف صاحب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے یمنہ کو طلاق تو دے دی مگر کبھی انہیں بھلا نہیں پائے تھے۔ مگر صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے بھی نہیں دیا۔

جان ابھی اٹھارہ سال کا تھا۔ جب انکی ڈیتھ ہوگئی۔ انکی موت کا صدمہ بہت بھاری تھا اسکے لئے مگر وہ خود کو سنبھالنا جانتا تھا۔ والد کے ساتھ رہتے ہوئے وہ کام سیکھ گیا۔ اسلئے خوب محنت کی اور اپنے والد کی سالوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا۔

دنیا کے سامنے تو وہ ہنسنے والا اور خوش باش انسان تھا۔ 
مگر کسی کو اسکی ہنسی میں کھوکھلا پن محسوس نہیں ہوتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments