Hongy Na Hum Juda by Areeba Complete Novel


Hongy Na Hum Juda by Areeba.

Forced Nikah, Friendship based and Army Based Complete Story.

ہوں گے نہ جُدا ناول چار دوستوں کی کہانی ہے۔۔ یہ ناول آرمی بیسڈ ہے یہ کہانی ہے اس لڑکے کی جو ایک انجان لڑکی کی جس سے پہلی محبت میں گرفتار ہو گیا۔

یہ کہانی ہے زبردستی کے نکاح کی۔۔

جس میں یہ رشتہ کہاں تک چلتا ہے یہ جاننے کے لیے پڑھیں ہوں گے نہ جدا۔۔۔
******

میں تمہاری بیوی ہوں اور میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا میں صرف اس کے ساتھ کھانے پر گئی تھی اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ صاٸمہ بولی۔

تو اب تم ایسا کرو اسی کے ساتھ رہو جس کے ساتھ کھانے پر گئی تھی جس کے گھر میں رہ رہی ہو۔ اب میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رکھیں اپنی بیٹی کو سمبھال کر اپنے پاس پھپھو۔ مجھے ابھی اس عورت کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔یہ کہہ کر حماد وہاں سے چلا گیا۔

حماد۔۔۔ حماد۔۔۔

دونوں ماں بیٹی چیختی رہی مگر حماد نے ایک نہ سنی اور وہاں سے چلا گیا۔

اب خوش ہو تم اپنا گھر برباد کرکے؟؟ صاٸمہ کی امی نے اسے گُھورتے ہوۓ سخت لہجے میں کہا۔

یہ کیا ہوگیا ہے؟؟ اب کیسے جاؤں گی میں اس گھر میں؟؟ نا مجھے میری ماں رکھے گی اور نہ تو کوئی اور۔۔ یااللہ میں کیا کروں؟ صاٸمہ کا ناٹک پھر سے شروع ہوگیا تھا۔

بُلاٶ اس رضا کو پوچھوں میں اسے۔۔ منع کرتی تھی نہ کہ مت جاؤ اس کے ساتھ۔۔ چلی جاؤ اپنے گھر مگر تم نے میری ایک نہ سنی میں سب کچھ جانتی تھی تم دونوں کے درمیان جو کچھ چل رہا تھا اسی لیے تمہیں روکتی تھی۔اسی لیے تمہیں کہتی تھی کہ مت جاؤ مت جاٶ مگر تم۔۔ تم ایک نمبر کی ڈھیٹ اور بےشرم لڑکی ہو۔

Post a Comment

0 Comments