You Are My Glory Love by Uzma Mujahid.
This is novel based on Forced Marriage and Cousin Based True Love Story.
گرمی کی شدت سے بیزار ہوتی ایک ڈریس لیے وہ نہانے چلی گئی جبکہ ابرش، لکمیر کو اسکا دھیان رکھنے کا کہتی گھر چلی گئی تھی۔
وہ جو اپنے کمرے کی طرف بڑھنے لگا تھا کچھ سوچتے پھر سے اسکے کمرے میں چلاآیا جہاں وہ تمام تر حشر سامانیوں کا اہتمام کیے سامنے ہی ٹہری تھی۔
شیشے میں ابھرتے عکس پہ پیچھے مڑی تھی ایک بار پھر سے گیلے وجود پہ دوبٹہ لاپتا تھا جبکہ لمبے بالوں کی گیلی لٹیں عریاں لوٹاتے وجود کے ساتھ چپکتے نشیب وفراز واضع کررہی تھیں۔
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں۔۔۔۔
لکمیر کی نگاہیں اس مجسم ساز بدن پہ ٹکی تھیں۔ صنف مخالف کے وجود کی رعنائیاں گھائل کرتے اپنی جانب پوری طرح متوجہ کررہی تھیں۔
اسکی نگاہوں کی تپش کے تقاضے سمجھتے وہ کھڑے کھڑے زمین میں دھنسنے کی دعا کرنے لگی تھی اپنی لاپرواہی پہ شدید غصہ آیا تھا لیکن اس نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ یوں اسکے کمرے میں چلا آئے گا۔وہ شخص جو انابیہ شاہ کی یادوں سے نکلنے کی تگ ودو میں تھا اسے سامنے ٹہری لڑکی خود پہ استحقاق کا منظر جگاتی فرار کا ایک راستہ نظر آئی تھی۔
0 Comments
Thanks for feedback