Huraiza by Fatima Novel in Urdu Pdf Complete Download

www.urdunovelbank.com

Huraiza by Fatima.

This is novel based on Vani and Innocent Heroin based Urdu Romantic Novel in Pdf.

تمہیں ساری زندگی اذیتیں ہی اذیتیں ملیں گی مجھ سے تمہیں کیا لگا طلاق لے کر تم آزاد ہو جاؤ گی تو تم بہت بھولی ہو زری ڈارلنگ وہ زری کو زبردستی دبوچے بولا تھا۔

جبکہ وہ مسلسل اسکی گرفت سے آزاد ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

اگر وہ فیضان کم بخت مارا اس دن اس حسینہ کو دبوچنے کی جلدی نہ کرتا تو آج تجھ بڑھیا کی جگہ وہ ظالم حسینہ (حوریزہ) میرے پہلو میں ہوتی نہایت خباثت سے بولا تھا۔

اسکی بات سن زری کو شدید قہر چڑھا اور اسکے منہ پہ تھوکا تھا۔

انتہائی گھٹیا شخص ہے تو تجھے تو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے بے غیرت اسے زور سے دھکا دیتے خود سے دور دھیکلا۔ چونکہ سلطان انکے تھوکنے پر شاکڈ تھا سو اسکی گرفت سے آزاد ہو گئیں تھیں۔

وہ سید زادی ہے تو اسکے قدموں کی خاک برابر بھی نہیں خبردار میری بیٹی کے متعلق ایسی گھٹیا سوچ سوچی بھی، جان لے لوں گی تمہاری۔ وہ ناگن کی مانند پھنکارتی اسکا گریبان تھام گئی۔ وہ گریبان پر جھٹکا لگنے سے چونکا
چھوڑ نیچ عورت تیری اتنی ہمت کہ تو میرے گریبان تک پہنچے۔

انھیں خود سے دور دھیکلا زری کا سر بیڈ کی پائنتی پر جا لگا مگر آج وہ اسے معاف کرنے کے موڈ میں بلکل نہ تھیں، سو واپس چیتے کی مانند اس پر جھپٹ پڑیں اسی ہاتھا پائی میں سلطان کھلی کھڑکی سے نیچے جا گرا تھا۔

Post a Comment

0 Comments