Aathwan Ajooba by Mehar Anmol Novel Complete Pdf Free Download


Aathwan ajoba by Mehar Anmol.

Funny and Family Based best urdu novels.

سوشل میڈیا سے جڑے چند حقیقی کرداروں پر لکھی گئی تحریر جو مسکراہٹوں اور زندگی کی کھٹی میٹھی نوک جھوک سے بھرپور آٹھواں عجوبہ پر مشتمل ہے۔

آج صبح سے اسلام آباد کا موسم بہت ہی خوبصورت اور دھوپ چھاؤں کے جیسے تھا۔

ہر طرف ٹھنڈی ہواؤں کا راج تھا۔ تھوڑی تھوڑی دیر میں بوندا باندی ہوتی اور سوندھی مٹی کی خوشبو انسان کی روح تک کو سرشار کر جاتی۔

لیکن اسی دھوپ چھاؤں کے موسم میں مسز ابراہیم صبح سے تپی تپی سی پھر رہیں تھیں۔ حالانکہ کہ کچھ دن پہلے نئے گھر میں شفٹ ہونے کی وجہ سے وہ ہر وقت مسکراتی رہی۔

لیکن جب سے پتہ چلا تھا کہ ان کا محبوب شوہر کچھ دن کے لیے شہر سے باہر جا رہے ہیں تو تب سے بنا بریک کی گاڑی کی جیسے ٹکراتی پھر رہیں تھیں۔

شاہ میر جلدی سے ریڈی ہو جائیں آج آپ کو سکول میں چھوڑنے جاؤ گی۔ وہ اپنے اکلوتے شہزادے بیٹے کے بیڈ پر بکھرے کپڑے سمیٹتے ہوئے بولی۔

اوکے ماما۔ وہ سرخ و سفید خوبصورت شہزادہ فرمابرداری سے سر ہلائے بولا۔

بڑی بڑی آنکھیں ماں سے چرائی تھیں۔ باقی سارے تیکھے نقوش باپ سے لیے تھے۔ لیکن اپنی معصوم شرارتوں میں اپنی اماں کی ہی کاربن کاپی۔

کیوں کی ابھی کل ہی اپنی کلاس ٹیچر کو گلاب کا پھول دے کر یہ وضاحت دی کہ میری ماما کہتیں ہیں تحفے تحائف دینے سے محبت بڑھتی ہے۔

اور یہ جھٹکا کافی تھا مسٹر اور مسز ابراہیم کے لیے اپنی لوسٹوری کو یاد کرنے کے لیے۔

Post a Comment

0 Comments