Qariya e Dil by Sitara Naz Novel in Urdu Pdf Download

www.urdunovelbank.com

Novel in Urdu Pdf Qariya e Dil by Sitara Naz. This Novel Based on Family & Love Story. Urdu Romantic Novels Complete Pdf. Posted on Novel Bank.

Qariya e Dil Urdu Novel in Pdf. written by Sitara Naz. Best urdu novels in pdf. urdu romantic novels pdf download.

مجھے لگتا ہے آپ کا بیٹا یا بیٹی آنے تک۔ میں مکمل کر ہی لوں گی۔ وہ آرام سے کہہ کر ہونٹ بھنیچتی نیچے دیکھنے لگی۔ 

اتنی بڑی بات اتنی آسانی سے بغیر جھجکے۔ وہ صرف حسنان کے رویے۔ اس کے دئیے گئے سرپرائز کی وجہ سے کر سکی۔ ورنہ شاید مر کر بھی اپنے منہ سے اسے بتا نہ پاتی۔

اتنا لیٹ۔ حسنان بول کر اس کو دیکھنے لگا۔ اور جیسے دماغ میں کچھ کلک ہوا۔ اس کا چہرہ تھام کر اپنی طرف موڑا۔ وہ شرم سے سرخ ہو رہی تھی۔ پلکیں بھاری ہو کر گالوں پر سایہ فگن تھی۔

کنفرم؟ ملائکہ نے نفی میں سر ہلایا۔ حسنان نے گہرا سانس لے کر اس کو محبت سے دیکھا۔

مجھے گائنی کے پاس جانا ہے۔ ملائکہ نے کہا۔

مجھے ایک کام یاد آ گیا ہے۔ میں کچھ دیر تک آتا ہوں۔ اس کی کہی بات کو نظر انداز کرکے۔ اسے وہیں چھوڑ کر تیزی سے باہر نکل گیا۔ ملائکہ کو افسوس ہوا کہ بغیر کنفرم کئے۔ اس نے بات کیوں کر دی۔

حسان آدھے گھنٹے بعد واپس آیا۔ اور ایک چھوٹا سا شاپر الماری کی دراز میں رکھ دیا۔ اپنے موبائل پر میسج ٹائپ کر کے۔ ملائکہ کے نمبر پر بھیجا۔ 

اور جب ملائکہ نے موبائل اٹھا کر میسج پڑھا۔ تو شرارتی نظروں سے اس کو دیکھا۔ ملائکہ نے جھینپ کر موبائل آف کیا۔ اور اٹھ کر لائٹ آف کر کے بیڈ پر آگئی۔ 

صبح فجر کے وقت آنکھ کھلی۔ تو اس کے ذہن میں رات کا حسنان کا میسج آیا۔ ملائکہ نے ایک نظر سوئے ہوئے حسنان پر ڈالی۔ اور موبائل نکال کر میسج کو غور سے دوبارہ پڑھا۔

ابھی فجر کی نماز میں کافی وقت باقی تھا۔ اس لیے اس کو جگانے کا ارادہ مؤخر کرکے۔ الماری کی دراز سے شاپر نکالا۔ اور واش روم میں چلی گئی۔ 

پندرہ منٹ بعد باہر نکلی۔ تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ۔ اور آنکھوں میں دگنی چمک تھی۔ وہ لبوں پر امڈتی مسکراہٹ ضبط کرتی۔ سنجیدہ شکل بنا کر حسنان کے قریب آئی۔ اور اسے ہلکی سی آواز دی۔

Qariya e Dil Novel in Urdu Pdf  Download.

Post a Comment

0 Comments