Chahiye Teri Panahain by Anum Tariq Novel in Urdu Pdf

www.urdunovelbank.com

Complete Urdu Novel in pdf download & Online Read Novels in Urdu. 

Chahiye Teri Panahain by Anum Tariq novel in urdu pdf free download.

Chahiye Teri Panahain urdu novel in pdf by Anum Tariq novels urdu.

Chahiye Teri Panahain Cross Marriage Based Urdu Romantic Novel. 

novels in urdu Complete Pdf Posted on Novel Bank.

آپ ۔۔۔آپ پیچھے ہٹ کر بات کریں نا ۔۔۔۔ پلیز ۔اسے خود کے اتنا قریب محسوس کر کے عنایہ کپکپاتے ہوئے بولی۔ تو حیدر نے آئیبرو اچکائی۔ کچھ کہنے کے لیئے لب کھولے مگر کچھ سوچ کر چپ ہو گیا۔ دو قدم پیچھے ہٹ کر کھڑا ہوا اور سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا۔

آپ ۔۔۔آپ ایسے کیوں دیکھ رہے ہیں۔ حیدر کی لو دیتی نظروں کی تپش سے اسے اپنا چہرہ تپتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔

پاس کھڑے ہونے پر پابندی، دیکھنے سے پرابلم۔۔۔ افف۔۔۔۔ حیدر کے دل نے دہائی دی۔

کیسے دیکھ رہا ہوں میں۔ وہ بظاہر سنجیدگی سے سوالیہ انداز میں گویا ہوا مگر آنکھوں کی لپک عنایہ کو خود میں سمٹنے ہر مجبور کر گئی۔

ایسے۔۔۔ ایسے گھور کر دیکھ رہے ہیں۔۔۔ پیچھے کی طرف قدم اٹھاتی پلکیں جھپک جھپک کر بولتی وہ اسے بہت کیوٹ لگی تو وہ بھی بلا ارادہ اس کی طرف قدم اٹھانے لگا۔

جب عنایہ اپنے پیچھے موجود بیڈ سے ٹکرا کر گرتی کہ حیدر نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے گرنے سے بچایا۔

عنایہ کا دل یوں دھڑکنے لگا جیسے ابھی پسلیاں توڑ کر باہر آ جائے گا۔ کمر پر موجود حیدر کی انگلیوں کا لمس۔ اس کے وجود میں ایک سرد سی لہر دوڑ گئی۔

وہ حواس باختہ ہوتی اس کی گرفت میں پھڑ پھڑائی۔ چہرہ لال سرخ ہو رہا تھا۔ عنایہ نے حیدر کے ہاتھ اپنی کمر سے ہٹائے۔

آپ پلیز پیچھے ہٹیں نا ۔اتنا ۔۔اتنا قریب کیوں کھڑے ہیں۔۔ حیدر کے سینے پر ہاتھ رکھے کہا ۔آواز کپکپا رہی تھی۔

رو کیوں رہی تھی۔۔۔ اس کے جھکے سر پر نظریں جمائے سنجیدگی سے سوال کیا۔

آپ دور ہوں مجھ سے۔۔۔ دور ہو کر بات کریں پلیز۔۔۔ اس کے وجود سے اٹھتی مہنگے کلون کی خوشبو عنایہ کے حواس جھنجلا رہی تھی۔

جانتی ہو میرا کیا رشتہ ہے تم سے۔؟ وہ جو کچھ اور کہنے والا تھا۔ جانے کیوں یہ سوال کر بیٹھا۔

جج جی۔۔۔ شش۔۔۔۔ شو۔۔۔ شوہر ہیں آپ میرے۔۔ وہ آنکھیں سختی سے بند کیئے بمشکل بول پائی تھی۔

Chahiye Teri Panahain cousin base & joint family urdu romantic novels.

Complete novel in urdu pdf free download.

Post a Comment

0 Comments