Mere Humnawa by Arfa Ejaz Novel Complete Pdf Free Download


urdu novels new Mere Humnawa by Arfa Ejaz Pdf Novel Based On Age Difference and Love Story Based romantic novels in urdu pdf free download.

Mere Humnawa best romantic novels in urdu written by Arfa Ejaz best urdu novels in pdf Complete Posted on Novel Bank.

Arfa Ejaz also written famous novel in urdu Tere Sang Yara urdu novels by pdf based on joint family and cousin based funny urdu novels.

لوگ آپس میں چہ میگوئیاں کر رہے تھے کوئی اسے بدکردار کہہ رہا تھا کہ شاید لڑکی میں کوئی جھول ہو اس لیے لڑکا عین بارات والے دن غائب ہو گیا تو کوئی دلہے کو کوس رہا تھا لیکن وہ بےحس سی اپنی جگہ سر جھکائے بیٹھی تھی جیسے اس سارے معاملے میں اس کی ذات شامل ہی نہ ہو

اب کون کرے گا میری بچی سے شادی؟ بےقصور ہوتے ہوئے بھی یہ موردِ الزام ٹھہرائی جائے گی۔۔۔ اک عورت نے روتے ہوئے کہا تھا

میں کروں گا شادی۔۔۔ اک سنجیدہ سی آواز پہ سب نے اس سمت دیکھا تھا بت بنے اس کے مجسمے میں بھی جنبش ہوئی تھی نے اسے نے ہولے سے نظریں اٹھا کر بولنے والے کو دیکھا تھا وہ بھی اسے ہی دیکھ رہا تھا

ہاں میں کروں گا اس سے شادی۔۔۔ اس کی آنکھوں میں دیکھتے اس نے کہا تھا

لیکن۔۔۔۔ کپکپاتے ہونٹوں سے اس نے کچھ کہنا چاہا تھا لیکن کسی نے اس پہ دھیان نہ دیا تھا اور جس نے دیا تھا اس نے نظرانداز کر دیا تھا

پھر تھوڑی دیر بعد جب اس کے اعتراضات کے باوجود مولوی صاحب نکاح پڑھانے کے لیے آئے تو اس نے شکوہ کرتی نظروں سے سب کو دیکھا تھا لیکن ان سب کی نظروں می‍ں لکھی واضح التجا کو دیکھتے وہ بےبس ہوئی تھی 

جب مولوی صاحب نے نکاح شروع کیا تو اس نے کرب سے آنکھیں بند کی تھیں جبکہ دو نظریں اس پہ ہی ٹکی تھیں اسے اس طرح آنکھیں بند کرتے دیکھ اسے بھی تکلیف ہوئی تھی لیکن وہ بھی مجبور تھا۔

Post a Comment

0 Comments