novels in urdu pdf Izhaar e Mohabbat Mushkil Hai by Anoshy Pdf Novel Based On Friendship, Uni Based, Family Based, Caring Hero, Love Story Based romantic urdu novels pdf free download.
Izhaar e Mohabbat Mushkil Hai Famous urdu novels pdf free download and Romantic novel pdf free download.
میراب بیڈ پر بیٹھی پینٹنگ بنا رہی تھی پینٹنگ کا رخ اسنے پوری طرح اپنی طرف کیا ہوا تھا۔۔۔ ارفہ بیگم سامنے صوفے پر بیٹھی سیب کاٹ رہیں تھی۔۔ ماما ہمارے گھر کے مسٹر معصوم اور بھکڑ کہاں ہیں؟
ارفہ بیگم نے اسے ڈانتا میراب بری بات بڑے بھائی کو ایسے نہیں کہتے۔۔۔ میراب منہ بناتے ہوئے بولی اچھا تو بڑے بھائی چھوٹی بہنوں کو کچھ بھی بول سکتے ہیں۔
گئے کہاں ہیں یہ تو بتائیں۔۔۔ آفس گیا ہے میٹنگ ہے۔۔۔ آفس گئے ہیں یا دونوں لَو برڈز کہیں ڈیٹ پر گئے ہیں؟؟ ارفہ بیگم نے اسے گھورا
ارے مجھے کیوں گھور رہی ہیں وہ ہے ہیں لَو برڈز کسی ہوٹل میں بیٹھ کر ہاتھوں میں ہاتھ دے کر پیار بھری باتیں کر رہے ہوں گے۔۔۔ بولتے ہی میراب نے زور دار قہقہہ لگایا تھا۔
ارفہ بیگم نے پاس پڑے ہینگر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔۔۔ میراب اب تم نے کچھ الٹا سیدھا کہا نا تو یہ ہینگر پڑے گا۔
میراب فوراً بولی ماما مزاق کر رہی ہوں مجال ہے جو آپ کے بیٹے کی برائی آپ کو برداشت ہو جائے۔۔۔ ارفہ بیگم نے کوئی جواب نہیں دیا اپنے کام میں لگی رہیں
ماما اب سیب کاٹ لئے ہوں تو دے بھی دیں۔۔ ارفہ بیگم اسے سیب دینے آئیں تو اسنے پینٹنگ کا رخ مزید اپنی طرف کر لیا۔۔ ارے لڑکی نہیں دیکھ رہی میں تم تو ایسے چھپا رہی ہو جیسے پتا نہیں کونسا خزانہ بنا رہی ہو۔۔ بنا کیا رہی ہو ویسے یہ بتاؤ گی؟؟؟
میراب نفی میں گردن ہلا کر بولی سرپرائز ہے ہاں یہ بتا سکتی ہوں کس کے لئے بنا رہی ہوں۔۔۔ ارفہ بیگم نے پوچھا کس کے لئے؟؟ شافع بھائی کے لئے گفٹ میری طرف سے۔۔۔ ٹھیک ہے اسی کو دیکھانا لیکن پھر زایان کے لئے بھی کچھ بنا لینا ورنہ تمھے پتا ہے اسنے تمھاری دوسری ٹانگ توڑ دینی ہے۔۔۔
میراب منہ بناتے ہوئے بولی۔۔۔ ہو ایسی توڑ دیں گے بھلا۔۔ ارفہ بیگم ہنستے ہوئے کمرے سے باہر چلی گئیں۔
0 Comments
Thanks for feedback