Mohabbatain by Rimsha Hussain Part 2 Complete Pdf Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Mohabbatain by Rimsha Hussain Pdf Novel Based On Cousin, Most Funny, Rude Hero & Innocent Heroin Based Free Urdu Novels Pdf Download. Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf. Complete Posted on Novel Bank.

سوہا۔۔۔ اب کی عباد اُس کے کان کے پاس چیخا تو سوہا ہڑبڑا کر اُٹھ بیٹھی۔

کیا ہے ایسے کون جگاتا ہے اپنی بیوی کو۔سوہا مندی مندی آنکھوں سے عباد کو دیکھتی بولی۔

سکون سے اُٹھارہا تھا پر تم بھی اپنے نام کی ایک تھی۔عباد بالوں میں برش پھیرتا بولا۔

ایک بات جو آپ میں رومانٹک ہو، میں بتاتی ہوں آپ کو بیوی کو کیسے جگاتے ہیں۔ سوہا آرام سے بیٹھتی گود میں کشن لیے بولی۔

جب صبح خوبصورت دن کا آغاز ہو تو اپنی خوبصورت بیوی کے پاس پھولوں کا گُلدستہ رکھا جاتا ہے پھر اُن میں سے ایک پھول اُٹھا کر بیوی کے چہرے پہ پھیر کر کہتے ہیں صبح بخیر زندگی۔ سوہا آرام سے اُس کو رومانٹک شوہر کے ٹوٹکے بتانے لگی 

عباد برش کر کے ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھتا سوہا کی طرف آیا اور بنا اُس کو کجھ سمجھنے کا موقع دیئے بانہوں میں اُٹھاتا واشروم کی دروازے پہ لاکر چھوڑا۔

سوہا ہکا بکا عباد کی کاروائی دیکھ رہی تھی اُس کو سمجھ نہیں آیا اچانک عباد کو کس کیڑے نے کاٹا پر اُس کی یہ خوش فہمی عباد کے جُملے پہ جلد ہی دور ہوگئی۔
تیار ہوجاؤ کالج جانا ہے۔

کھڑوس انسان۔۔۔ سوہا جھلا کر کہتی ٹھاہ کی آواز سے واشروم کا دروازہ بند کیا۔


Post a Comment

0 Comments