Koi Sath Ho by Ujala Naz Season 2 Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Koi Sath Ho by Ujala Naz Season 2 Pdf Novel Based On Criminal and Revenge Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

ابھی کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ اس کا موبائل بجا ۔۔ اسنے دیکھا۔۔ سکرین پر ”سلیپنگ بیوٹی" کا نام روشن ہوا ۔۔ اور اسی کے ساتھ مصطفی کی مسکراہٹ غائب ہوئی ۔۔

 میں تمہیں بلکل نہیں بتاؤنگا کہ ہم کہاں ہیں اور یہاں کتنا خطرہ ہے؟ کال ریسیو کرتے ہی مصطفی نے کہا۔۔ جبکہ دوسری جانب موجود امل۔۔ جو کہ اپنے ٹیرس پر کھڑی آسمان کی جانب دیکھ رہی تھی۔۔ مسکرائی۔

مت بتاؤ۔۔ مگر سوچ لو۔۔۔ کہیں مجھے مایوس کرنا تمہیں مہنگا نہ پڑ جائے۔۔۔ دھیمے لہجے میں چھپی ایک خطرناک دھمکی دی گئی ۔۔ جس پر مصطفی تلملا اٹھا ۔

پلیز امل ۔۔ پلیز کچھ مت کرنا ۔۔ پچھلی بار بھی تمہاری شرارت کی وجہ سے ماسٹر نے مجھے پورے ایک ہفتے تک کام میں اتنا مصروف رکھا کہ میرے آنکھوں کے نیچے کالے کالے ہلکے پڑگئے تھے ۔۔ پلیز رحم کرو مجھ پر۔۔۔ وہ اب اس سے با قاعدہ التجا کر رہا تھا جبکہ دوسری جانب موجود امل کے ہونٹوں کی مسکراہٹ مزید گہری اور آنکھوں میں چمک واضح ہوئی۔

تم مجھ پر رحم کرو اور میں تم پرکرتی ہوں ۔۔۔ بتاؤ مجھے ۔۔ کہاں ہو تم لوگ؟ اس نے اپنا مقصد بیان کیا۔

میں نہیں بتا سکتا یار۔۔۔ تم جانتی ہوں کہ ہمارا سیکرٹ ہوتا ہے ہم ماسٹر کی پرمیشن کے بغیر کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔ اس نے ہمیشہ کی طرح اسے دوبارہ یہی بات سمجھانا چاہی ۔۔ جسے سمجھنے کا امل کا اب بھی کوئی موڈ نہیں تھا ۔

ٹھیک ہے پھر ۔۔ تیار رہو ۔۔ میرے کرموں کی سزا بھگتنے کے لئے۔۔ اسی کے ساتھ امل نے کال کٹ کی۔


Post a Comment

0 Comments