Ek Thi Misaal by Rukhsana Nigar Adnan Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download and Online Read Urdu Novel Ek Thi Misaal by Rukhsana Nigar Adnan Pdf Novel Based On Second Marriage, Family and Social Romantic Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

مثال تو دونوں گھروں کا وہ خوب صورت کھلونا تھا، جس سے کوئی بھی سیر نہیں ہوتا تھا۔ دونوں گھروں میں بھلے ہر معاملے میں اختلاف ہوتا، مگر مثال کے نام پر سب ایک ہو جاتے تھے۔ 

وہ بچی تھی ہی کچھ اتنی پیاری، من موہنی صورت والی کہ جو کوئی دیکھتا، بے اختیار اسے پیار کرنے لگتا۔ پھر اس کی عادت اتنی اچھی تھی۔ ادب اور تمیز سے بات کرنے والی۔

نانی کے گھر جاتی۔ دادی کی برائی کرتی نہ پھوپھی کی۔ ماموں نانو کے پاس ایک رات رہ کر آئی یا پورا ہفتہ، کبھی ان کی باتیں دادی پھوپھی کے پاس گھس گھس کر نہ کہتی۔ اگرچہ نسیم بیگم کئی بار اسے ٹٹولنے کی کوشش کرتیں، مگر مثال پیاری سی شکل بنا کر فوراً ہی کہہ دیتی۔ 

نہیں دادو! نانو نے تو آپ کی اور فوزیہ پھوپھو کی ایسی کوئی بات کی نہیں، بلکہ وہ مجھے کہہ رہی تھیں، پوری دادی پر ہے، خوش اخلاق اور ہنس مکھ۔
 
اور دادی چاہتے ہوئے بھی کوئی برا جواب نہ دے پاتیں۔ الٹا بیٹی سے کہتیں۔ 

ذکیہ میں یہ اچھی عادت ہے، دوسرے سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو، اس کی برائی نہ پیٹھ پیچھے کرتی ہے، بلکہ اس کی اچھائیاں ہی بیان کرتی ہے۔‘‘ اور فوزیہ کا موڈ آف ہو جاتا۔ 

خوب سمجھتی ہوں میں مثال کا پکا پن۔ امی! یہ کبھی نانی ماموں کی برائی نہیں کرے گی۔ ماں نے بڑا اچھا ٹرینڈ کر رکھا ہے۔ پورا تھالی کا بینگن ہے۔ جانتی ہوں میں اسے۔

اور مثال معصوم سی شکل بنائے بڑی بڑی آنکھیں پٹپٹاتی پہلے تو ناسمجھی سے دونوں کو دیکھتی رہتی، پھر پھوپھو کے کندھے سے جھول کر بھولپن سے پوچھتی۔

پھپھو! یہ تھالی کا بینگن کیا ہوتا ہے؟‘‘ فوزیہ جل کر کباب ہو جاتی۔

Post a Comment

0 Comments