Dheery Dheery Se Tera Howa by Arfa Ejaz Novel Pdf Free Download


Complete Online Urdu Novel in Pdf Free Download Dheery Dheery Se Tera Howa by Arfa Ejaz Pdf Novel Based On Forced Marriage and Cousin Based Free Urdu Novels Pdf Download and Urdu Novels Online Reading in Pdf. Download Urdu Novels Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

آہ ہائے اماں جی مر گئی میں۔۔۔۔ وہ دوپٹہ لہرا کے گنگناتی ہوئی اپنے دھیان میں جا رہی تھی کے سامنے سے آتے بہرام کو دیکھ نہ سکی جو کہ موبائل می‍ں کچھ دیکھ رہا تھا اس بےپرواہی کا نتیجہ یہ نکلا کے دونوں کا زوردار تصادم ہوا تھا

یہ کیا بیہودگی ہے؟ وہ دہاڑا تھا

کونسی بیہودگی؟ اچھا اچھا جو گنگنا رہی تھی وہ۔۔۔ وہ تو ملکہِ ترنم نور جہان کا بڑا مشہور گانا ہے اگر تم نے نہیں سنا تو اک دفعہ ضرور سننا تم بھی دیوانے ہو جاؤ گے اس گانے کے۔۔۔ ابیہا نے معصوم بنتے کہا تھا

بکواس بند کرو اپنی کتنی دفعہ بول چکا ہوں دیکھ کر چلا کرو لیکن مجال ہے جو تم پہ اثر ہو آخر تم اتنی ڈھیٹ کیوں ہو؟۔۔۔۔ بہرام نے دانت پیستے کہا تھا

بس جس مٹی سے مجھے بنایا گیا ہے وہ بڑی سپیشل تھی اس لیے ڈھیٹ ہو‍ں اور دیکھو مسٹر بہرام میں جان بوجھ کے تم سے نہیں ٹکرائی اور سارا قصور میرا نہیں ہے آدھا تمہارا بھی ہے تم بھی تو فون یوز کر رہے تھے۔۔۔۔ ابیہا نے اپنی تعریف کرنے کے بعد اسے بھی قصوروار گردانا تھا

یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ تم اپنی غلطی مان لو مجال ہے کوئی کام کھبی ڈھنگ سے کیا ہو بس الٹی سیدھی بکواس کروا لو تم سے اور میرے سامنے کم آیا کرو نہیں تو تمہاری انہی حرکتوں پہ کسی دن قتل کر دوں گا میں تمہارا۔۔۔ وہ انگلی اٹھا کے اسے وارن کرتا وہاں سے چلا گیا تھا

ہونہہہہ قتل کر دوں گا آیا بڑا طرم خان کہیں کا۔۔۔ وہ بھی بڑبڑاتے ہوئے صحن کی طرف چلی گئی تھی

Post a Comment

0 Comments