Anjam Novel by Faria Shehzadi Complete Pdf


Complete Urdu Novel in Pdf Anjam by Faria Shehzadi Pdf Novel Based On Forced Marriage, Rude Heroin and Caring Hero Based Urdu Romantic Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novel Online Reading in Mobile Free Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

ہاتھ پر کسی کا لمس محسوس کر اس نے اپنی نظریں اٹھائی لیکن مقابل کو دیکھتے ہی آنکھے حیرت سے پھیل گئی۔لیکن پل بھر میں ہی حیرت کی جگہ غصے نے لےلی۔

چھوڑیں میرا ہاتھ آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھے چھونے کی۔

جنید فورا پیچھے ہٹا اور بولا آپ کو پتا ہے میں نے آپ کو کتنا ڈھونڈا تھا زمل کے ملنے کی خوشی جنید کے چہرے سے چھلک رہی تھی۔

لیکن مقابل کے چہرے پر غصہ دیکھ وہ ٹھٹکا۔

آپ مجھے ڈھونڈ رہے تھے کیوں میری عزت کو داغدار کر کے سکون نہیں ملا جو مجھے ڈھونڈتے رہے تھے اب کیا بھرے بازار میں میرا تماشا بنانا چاہتے ہے لوگوں کو بتانا چاہتے ہے کہ دیکھو یہی ہے وہ جس کی عزت کا جنازہ نکالا بولے اس لئے ڈھونڈ رہے تھے وہ اس کا گریبان پکڑے جھنجھوڑ رہی تھی اور ساتھ میں رو رو کر اپنا برا حال کر رہی تھی۔

زمل کے الفاظ اس کو نشتر کی طرح اپنے دل میں پیوست ہوتے محسوس ہو رہے تھے لیکن اس ردعمل کے لئے شاید پہلے ہی خود کو تیار کر رکھا تھا اس لئے ضبط کر گیا۔

زمل کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیا جو اس کے گریبان پر تھے۔

اپنے ہاتھ جنید کے ہاتھوں میں دیکھ کر وہ بری طرح تلملائی۔

لیکن مقابل اس کے ارادے سمجھ چکا تھا اسی لیے ہاتھوں پر مزید گرفت سخت کر گیا آپ میری بات تو سنے اس دن جو ہوا اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔

 لیکن زمل تو کچھ سننے کو تیار نہیں تھی۔
 
 مسلسل ہاتھ چھوڑوانے کی تگ و تود میں ہلکان ہو رہی تھی مجھے کچھ نہیں سننا آپ میرا ہاتھ چھوڑیں مجھے نہیں آپ کے ساتھ رہنا مجھے آپ سے طلاق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چٹاخ
 
وہ بے یقینی سے اپنے گال پر ہاتھ رکھے اسے دیکھ رہی تھی۔

Post a Comment

0 Comments