Tu Mera Rang Hashtam by Sadaf Adnan Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Tu Mera Rang Hashtam by Sadaf Adnan Vani Based, Haveli Based and Forced Marriage Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

پنچایت کا آغاز کیا گیا

 اب تک قاتل کا سراغ کیوں نہیں ملا؟ تلاش کرنے والوں سے پوچھا گیا

سرکار ! بارش کے باعث قاتل کا زمین سے کھرا اٹھانا مشکل ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک پکڑا نہیں گیا تلاش کرنے والے گروہ کے لیڈر نے اپنی دو نالی کی بندوق کاندھے پہ سنبھالتے ہوئے عاجزی سے جواب دیا۔۔

اس بات کو سننے کے بعد پنچایت کہ بڑوں میں کسی مشورہ پر تبادلہ خیال ہونے لگا۔۔ ساحل کے گھر والے دم سادھے وہاں بیٹھے تھے خدا کے علاوہ وہاں ان کا کوئی حامی نا تھا۔۔ صبر و ضبط سے وہ ان فرعونوں کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے ۔۔

پنچایت نے فیصلہ کیا ہے کہ قاتل کی عدم دستیابی کی باعث اس کی بہن کو ہرجانے کے طور پر حویلی میں پہنچایا جائے

انظر صاحب نے نے یہ فیصلہ سن کر بے اختیار دل پہ ہاتھ رکھ لیا اور پھر سجیل نے بھی مٹھیاں بھینچ لیں ۔۔

قاتل کے مل جانے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا یہ ظالمانہ فیصلہ سنا کر پنچایت برخاست کر دی گئی۔۔

آج کی شام چھوٹی حویلی پر بڑی بھاری گزرنے والی تھی ماہم کو اس کے ناکردہ گناہ کی بھینٹ چڑھایا جانا تھا

ونی جیسی رسم کے بارے میں اب تک وہ صرف رسائل و جرائد میں پڑھتی آئی تھی اور اب خود وقت کی پھیلائی گئ بساط میں الجھ کر اس ظالمانہ رسم کی بھینٹ چڑھنے والی تھی۔۔

Post a Comment

0 Comments