Zindagi Tujh Se Gila Nahi by Ayesha Jabeen Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Zindagi Tujh Se Gila Nahi by Ayesha Jabeen Based on Strong Heroine and Hasad & Jealousy Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

یہ ابھی تک آپ کے پاس ہے آپی؟ وہ باکس سے نکلنے والی چیزوں کو چھوتے ہوۓ بولا 

جی ہاں یہ توآپ کی آپی نے کس مقدس امانت کی طرح سنبھال کررکھی ہوٸی تھی۔ مجال ہے کبھی کسی ہاتھ لگانے دیا ہو جب اپنا دل کرتا اس کو جی بھر کر دیکھتی چومتی اور پھر سے اس باکس میں رکھ دیتی۔

عنایہ جو عِشا کے کپڑے پیک کررہی تھی۔ وہ چھوڑ کر عشا اور سمیع کے ساتھ آکر بیڈ پر بیٹھ گی۔ اور ان چیزوں ک دیکھنے لگی۔ جو آج تک عشا نے بہت سنبھال کر رکھ تھی۔ اور اب وہ یہ اپنے ساتھ لے کر جانا چاہتی تھی۔

آپی یہ کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس کو پھینک دیں فضول ہے آپ کو تکلیف ہوگی۔۔ سمیع ایک دم سے بولا 

نہیں میں اس کو کبھی نہیں پھینک سکتی۔ اور اس سے مجھے کبھی تکلیف نہیں ہوٸی بلکہ حوصلہ ملا ہے اس میں میرے چھوٹے سے بھاٸی کاپیار اور اس کی فکر ہے۔

وہ دوپٹہ اوڑھ کر بولی دیکھو ذرا اس دوپٹے میں آج بھی تمھارے ان چھوٹے ہاتھوں کی خوشبو ہے۔ جو اس رات تم نے مجھے دیا تھا۔ اور یہ پیسے میرےلیے ساری دنیا کی دولت سے انمول ہے۔ جو تم نے اپنے گلک سے توڑ کردیے تھے۔ میں ان کو کبھی خرچ ہی نہیں کرسکی اور نہ کبھی کروں گی ان پیسوں میں میرے چھوٹے سے بھاٸی کی بڑی سی فکر ہے۔

 اگر اس رات تم مجھے یہ دوپٹہ نہ دیتٕے تو شاید آج میں اتنی خوش نہ ہوتی۔ تم نے میرا سر اس وقت ڈھانپا تھا۔ جب سب نے مجھے سے کنارا کرلیا تھا۔ مجھے اپنے اس چھوٹے سے پر بہت بہادر اور اورسمجھ دار بھاٸی پر مان و فخر ہے۔

وہ اس کوگلے لگا کر بولی تو عنایہ نے نم آنکھوں سے ان دونوں کو مسکرا کر دیکھا اور خود بھی ان دونوں کے گلے لگ گی۔

Post a Comment

0 Comments