Navy Ka Nawab by Arshi Rana Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Navy Ka Nawab by Arshi Rana Navy Based, Funny and Family Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank.

اپنی اس بچی سے بھی پوچھ لیں جس نے کھانے کے تھیلے میں اپنی یہ قیمتی چپل رکھی ہوئی تھی۔اری میں پوچھتی ہوں کھانے کے ساتھ چپل بھلا کون رکھتاہے؟

ہاں دادی کھانے کے ساتھ تو کولڈڈرنک رکھتے ہیں۔ صحن میں تیارشدہ دس سالہ انس کی آمدہوئی تھی۔ آپ کیلئے کون سی بوتل لاؤں دادی۔۔؟ وہ دادی کے پاس کھڑا پوچھ رہا تھا۔

جہاں ہم جارہے ہیں۔ ہمیں وہاں بھی بوتل مل جائے گی انس۔۔ اُسے اپنے اس چھوٹے بھائی کے چٹخوروں پرہمیشہ ہی غصہ ہوتاتھا۔

اب ہم بوتل پینے کیلئے اُن کے گھرجانے کاانتظار کریں گے؟ سفرمیں نہیں پئیں گے؟ اُس نے اپنے جیل سے بنائے بالوں کی سختی کوہتھیلی سے چیک کیا تھا۔

ایک گھنٹے کے سفرمیں تم نے کونسی محفل لگانی ہے انس۔۔؟ وہ زچ ہوئی تھی۔

اری انس۔۔ اسے چھوڑ ۔۔جا تو میرے لیے کالی بوتل لے کر آ۔ قسم سے بڑے دن ہوگئے کالی بوتل پئے ہوئے۔۔ اُسکی پھرکی پھر گھومی تھی۔

اللہ اللہ۔۔استغفراللہ۔۔ دادی ابھی تین دن پہلے ساتھ والے امتیاز بھائی کی امّاں آئی تھیں۔ تب اسٹیل کا مگا بھر کر دیا تھا میں نے آپ کو۔ سردی کے اس موسم میں تو خود پر کچھ رحم کرو۔

اری تجھ سے تومیں پوری نہیں آسکتی۔ تو تو لفظوں کو پکڑ کر گھسیٹتی رہتی ہے۔۔ دادی نے ہاتھ ہوا میں لہرا کر اُسے دُر دفعہ کیاتھا۔

دادی پیسے تو دے دو۔۔ انس کے دماغ کا کیڑا وہیں تھا۔ دادی نے اپنے تکیے کے نیچے سے سیاہ بٹوہ نکالا تھا۔ ہونہہ۔۔یہی میں نے مانگے ہوتے تو کبھی نادیتی دادی۔۔ ناک چڑائے اُس نے دل میں سوچا تھا۔ دوسو کے نوٹ تھام کرانس باہر کو دوڑا تھا۔

Post a Comment

0 Comments