Mohabbataan Suchiyan Ny by Samreen Zahid Complete Pdf Novel


Complete Urdu Novel in Pdf Mohabbataan Suchiyan Ny by Samreen Zahid Based on Rude Hero & Innocent Heroin, After Marriage Love Story Based and Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Mobile Free Complete Pdf Posted on Novel Bank.

کتنی قیمت ہے۔۔۔۔ ریحان نے نور کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھا تھا وہی نور کو اسکا سوال سمجھ نہیں آیا تھا
 
کیا مطلب۔۔۔۔ نور نے نا سمجھی سے پوچھا تھا

بہری ہو ایک بار کہی بات سمجھ نہیں آتی میں نے کہا کتنی قیمت ہے تمہاری کیا سوچ کے تم نے میرے بابا کو اپنی معصومیت کے جال میں پھنسایا ہے یہ دولت کم ہے تمہارے لئیے جو مزید دولت کے لالچ میں تم نے مجھ سے شادی کر کے میری جائیداد میں حق جمانے کے لیے میرے باپ کا استعمال کیا میں جانتا ہوں تم جیسی لڑکیوں کو ایک نمبر کی لالچی اور بے حیا لڑکیاں ہوتی ہیں دیکھا ہے میں نے تمہیں تمہارے اس سو کالڈ کزن کے ساتھ کہ کیسے تم اس سے چپک چپک کر باتیں کرتی تھی ارے مجھے تو شک ہے کہ کہیں تمہارے اس کے ساتھ۔۔۔۔۔۔

بس کردیں ریحان خدا کا واسطہ ہے بس کردیں زبان سے اتنی ہی بات نکالنی چاہیے جس قدر اس بات کی وجہ سے آپ بعد میں شرمندگی اور ندامت اٹھا سکیں۔۔۔۔ نور نے نم آنکھوں سے ریحان کو دیکھتے ہوئے کہا تھا

یہ مگر مچھ کے آنسوں کہیں اور بہانا کیونکہ مجھ پر یہ آنسوں اثر نہیں کرتے۔۔۔ ریحان نے مسکراتے ہوئے کہا تھا

اگر آپ کے دماغ میں اتنا ہی زہر بھرا پڑا تھا میرے خلاف تو کیوں کی شادی مجھ سے کر دیتے انکار مر نہیں رہی تھی میں۔۔۔۔ نور نے غصے سے ریحان کو دیکھتے ہوئے بھرائی ہوئی آواز میں کہا تھا 

نہیں کرتا میں تم جیسی سو کالڈ لڑکی سے شادی لیکن میرے بابا کی وجہ سے کرنی پڑی مجھے لیکن ہمارے درمیان میاں بیوی جیسا کوئی رشتہ بنے گا یہ سوچ اپنے دماغ سے نکال دو۔۔۔ ریحان غصے سے کہتا بیڈ سے اٹھ کھڑا ہوا تھا

اور آج سے تم وہاں صوفے پر سو گی سمجھی میری بات 
ریحان نے صوفے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جس میں نور کا پانچ فٹ تین انچ قد مشکل سے آتا میں چینج کر کے آؤں تو مجھے تم یہاں بیڈ پر نظر نہ آؤں وہاں صوفے پر بیٹھ کر بھلے اپنے آنسوں بہاتی رہنا

Post a Comment

0 Comments