Complete Urdu Novel in Pdf Man Main by Mohammed Shahid Ras Based on Motivational, Islamic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Urdu Novel Reading in Pdf Complete Posted on Novel Bank.
یہ ناول میں نے بہت سوچ و بچار کے بعد لکھنا شروع کیا کیوں کہ ایسے پچیدہ اور مشکل موضوعات پر بہت کم لکھا جاتا ہے۔
یہ تحریر میری اپنی زندگی کی کہانی ہے۔ میری زندگی ایسے ہی پچیدہ اور دلچسپ حالات و واقعات کا مرکب ہے۔ "من میں" ہر اس انسان کی کہانی ہے جو اپنی ذات میں ایک کائنات ہے۔ جس کی اندرونی صلاحیتیں ناصرف اس دنیا سے بلکہ خود اس کی اپنی ذات سے پوشیدہ ہیں۔
من میں اپنے من کی تلاش کا نام ہے۔ ان صلاحیتوں کی کھوج کا نام ہے جو ایک آدمی میں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ جب انسان اجتماعی طور پر کسی موضوع کو زیر بحث لاتا ہے تو وہ اتنا کھل کر اور جامع انداز میں اس کو بیان نہیں کر پاتا لیکن اپنے آپ کے بارے میں انسان ہر چیز جانتا ہے جسے اسکے رب کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔
پس اس تحریر میں بھی اپنا تزکیہ نفس کیا گیا ہے اور ان باتوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے جو میرے اور آپ کے اندر ہی کہیں دفن ہیں۔
امید کرتا ہوں آپ کو میرا یہ کام پسند آئے گا۔ اس ناول کے متعلق اپنی آراء سے ضرور آگاہ کیجئے گا
0 Comments
Thanks for feedback