Eid Milan Piya Sang by Sumbal Ambreen Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel in Pdf Eid Milan Piya Sang by Sumbal Ambreen Cousin Based Love Story Eid Special Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Pdf Books and Novels Free Download.

اسماء کو وہ شروع سے ہی بہت اچھا لگتا تھا وہ اسکے ساتھ کلاس میں بیٹھنا چاہتی تھی باتیں کرنا چاہتی تھی کھیلنا چاہتی تھی مگر وہ ہمیشہ ہی اس سے کتراتا تھا ایک فاصلہ قائم تھا جو شہر یار کی وجہ سے ہمیشہ برقرار رہا۔ 

جوانی کی امنگیں پھوٹی موسم بدلا تھا وقت کے ساتھ ساتھ دونوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ اسے اچانک ہی شہر یار سے ہچکچاہٹ محسوس ہونے لگی اور خود ہی اسکی طرف دیکھنا بات کرنا کم کر دیا اور اب اس کے سامنے کم سے کم آنے لگی جیسے خود کو کہی چھپانا چاہتی تھی۔ کبھی اچانک سے ملاقات ہو جاتی تو ہلکی سی مسکراہٹ کے تبادلے کے علاوہ وہ اپنے راستے اور وہ اپنے۔

 پھر ایک وقت آیا وہ امریکہ کے لئے نکل گیا اس وقت اسکا بہت دل دکھا تھا وہ اسکو آخری بار مل کر تو کیا آخری نظر دیکھ کر بھی نہیں گیا۔ اسے بہت غصہ آیا کہ آخر سمجھتا کیا ہے کزن ہوں لیکن جانے سے پہلے ایک بار بھی خدا خافظ کہنا گوارہ نہیں سمجھا۔ کئی سالوں تک یہ کرب اسے ستاتا رہا مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ٹھنڈا پر گیا۔ اکثر وہ اسے بلا وجہ رات کو یاد کرتی، سونے سے پہلے دماغ کا آخری خیال اسی کی ذات کے گرد گھومتا آخر نیند میں کہی کھو جاتا۔

Post a Comment

0 Comments