Ishq Khuwab Safar by Hifza Javed Complete Pdf Novel Download


Online Urdu Novel Ishq Khuwab Safar by Hifza Javed Based on Forced Marriage, Age Difference and Rude Hero Based Love Story Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Read Novel available in Pdf Complete Posted on Novel Bank. Free Pdf Books Download.

ولی میں نے کبھی تمہارے ساتھ کی تمنا نہیں کی۔یقین کرو میں نے بابا جانی کو بہت کہا کہ میں تم سے شادی نہیں کروں گی مگر وہ نہیں مانے ۔ولی تم جانتے ہو نہ ان کے آگے میری کبھی چل نہیں سکتی۔

بس آئندہ کے بعد میرے سامنے یہ بہانے مت کرنا آیت۔ تم جانتی ہو مجھے تمہیں دیکھ کر تمہارے بھائی کی شکل یاد آجاتی ہے جس نے میری بہن کو ہم سب کے خلاف کر دیا۔ ہماری سالوں کی بنائی ہوئی عزت کا اس نے کوئی خیال نہ کیا۔ شاہ بخت نے کیا سوچا تھا کہ میں تمہیں آج کی رات پھولوں کے ہار پہنائوں گا اور تمہارا استقبال کروں گا۔ یہ اس کی بھول ہوگی میں ولید خان ہوں جو انسان میرے خاندان کی بیٹی کو ہمارے خلاف کر سکتا ہے میں اس کی بہن کو کیسے خوش رکھ سکتا ہوں۔

ولید نے شدت سے آیت کے جبڑے پکڑے۔

آیت ولید کو ہمیشہ سے بچہ سمجھتی آئی تھی مگر آج اسے احساس ہوگیا تھا کہ ولید چاہے اس سے چھ سال سے عمر میں چھوٹا ہے مگر وہ اس سے کئی زیادہ مضبوط ہے۔

ولی پلیز چھوڑو تم میرا یقین کرو میں نے کچھ بھی کچھ نہیں کہا۔ میں تو شہر میں رہتی تھی مجھے کچھ نہیں پتا۔

ولید کی طرف سے پڑنے والے تھپڑ نے اس کی بولتی بند کر دی۔ آیت آج کی رات اپنے شوہر سے یوں تھپڑ کھانا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

آج کے بعد تم نے اگر مجھے آپ نہ کہہ کے بلایا تو زبان کاٹ دوں گا تمہاری۔ خان کہا کرو مجھے۔خبردار جو آج کے کبھی مجھے بچہ سمجھنے کی کوشش بھی کی تو۔ میری بیوی ہو تم۔ اور وہی مقام ہے تمہارا۔ ساری زندگی تمہیں میری بیوی بن کر ہی رہنا ہے۔ میری ایک بات کان کھول کر سن لو ہمارے کمرے کی باتیں کہیں باہر نہیں جائیں گی۔مجھ سے بات کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ میں تمہارا کیا لگتا ہوں۔ مجھے میری بیوی صرف اپنے لیئے چاہئے۔


Hifza Javed Others Novels




Post a Comment

0 Comments